چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمراقبال کوانکی سماجی خدمات پر مانچسٹر برطانیہ کا بین الاقوامی ایوارڈ پیش کیا گیا

This slideshow requires JavaScript.

اوسلو (پ۔ر)۔
چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمراقبال کوان کی گرانقدر سماجی خدمات کے اعتراف کے طور پر ہائی شیرف گریٹر مانچسٹر (برطانیہ) کی طرف سے بین الاقوامی ایوارڈ دیا گیا۔

یہ ایوارڈ دینے کے لیے ہائی شیرف گریٹر مانچسٹر ڈاکٹر روبینہ شاہ نے جو برطانیہ سے اسی مقصد کے لیے ہفتے کے روز ناروے تشریف لائیں، دارالحکومت اوسلو میں ایک پروقار تقریب کے دوران یہ ایوارڈ بمعہ ایک تعریفی سرٹیفکیٹ چوہدری قمر اقبال کو پیش کیا۔

اس شاندار ایوارڈ تقریب کے موقع پر گریٹر مانچسٹر برطانیہ کی دوخواتین پولیس آفیسرز اور ایک خاتون پولیس کیڈٹ بھی موجود تھیں جو اس تقریب کے لیے ہائی شیرف مانچسٹر کے ساتھ برطانیہ سے خصوصی طور پر ناروے کے دورے پر آئیں۔

تقریب سے ڈپٹی میئر لورنسکگ ناروے ارنیست موڈیسٹ، سفارتخانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئراتاشی خالد محمود، ریسرچ سکالر اور سینئر صحافی سید سبطین شاہ، نارویجن پروفیسرڈاکٹر ولی برور اور دھنک لندن کی چیف ایڈیٹر کوثر کامران اور نارویجن پاکستانی این جی او کی خاتون عہدیدار مس امتیاز نے بھی خطاب کیا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر جمیل طلعت نے انجام دیئے۔ تقریب کے دوران نارویجن پاکستانی کمیونٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر روبینہ شاہ جو مانچسٹر میں بطور ہائی شیرف ملکہ برطانیہ الزابتھ کی طرف سے تعینات ہیں، نے کہاکہ چوہدری قمراقبال کو یہ ایوارڈ اس لیے دیا جارہاہے کیونکہ وہ اس اعزاز کا استحقاق رکھتے ہیں۔ ان کے بقول، قمراقبال نے ایک طویل جدوجہد کے ذریعے نارویجن پاکستانی کمیونٹی کے لیے خدمات انجام دی ہیں اور ان کی یہ سماجی خدمات قابل قدر ہیں۔
واضح رہے کہ یہ ایوارڈ ایسے موقع پر دیا جارہاہے کہ دس دسمبر کو انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

چوہدری قمراقبال کو ملنے والا یہ ایوارڈ ان کی سماجی خدمات کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف ہے۔

ایوارڈ لینے کے بعد چوہدری قمراقبال نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ یہ اعزاز پوری نارویجن پاکستانی کمیونٹی کا ہے۔ یہ پاکستان یونین ناروے کی پوری ٹیم کی کامیابی ہے۔ انھوں نے ہائی شیرف مانچسٹر ڈاکٹر روبینہ شاہ کا شکریہ ادا کیا۔

انھوں نے کہاکہ آج یہ ایوارڈ ہمارے ان بزرگوں کی گرانقدر خدمات کا اعتراف ہے جو ستر کی دہائی میں ناروے آئے اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آج پاکستان یونین ناروے سرگرم عمل ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی میئر لورنسکگ ناروے ارنیست موڈیسٹ نے کہاکہ وہ چوہدری قمراقبال اور ان کی تنظیم پاکستان یونین ناروے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ناروے میں پاکستانیوں کو ان کی خدمات کی بدولت قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے۔

سفارتخانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی خالد محمود نے کہاکہ ناروے میں رہنے والے پاکستانیوں نے محنت اور لگن سے اپنا اور اپنے آبائی وطن پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ ان پاکستانیوں کی محنت کا نتیجہ ہے کہ آج  پاکستانیوں کی نئی نسل کے کئی لوگ سیاست اور سرکاری اداروں و دیگر شعبہ جات میں اہم عہدوں پر فائزہیں۔

نارویجن پاکستانی پروفیسر ڈاکٹر ویلی برور نے پاکستان یونین ناروے اور چوہدری قمر اقبال کی سماجی خدمات کا اعتراف اپنی نظم میں پیش کیا۔ انھوں نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے یہ یوارڈ ملنے پر پاکستان یونین ناروے کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

تقریب کے اختتامی مرحلے میں بعض معزز مہمانوں بشمول برطانوی پولیس آفیسرز کو پھول بھی پیش کئے گئے۔ آخر میں ڈاکٹر جمیل طلعت نے ملی نغمے پیش کئے۔ موسیقار الیاس آف اوسلو اور انیس عرفان آف یوکے ان کے ہمنوا تھے۔

Recommended For You

Leave a Comment