دوسری قسط، جمہوریت کیوں ؟ انسانی حقوق کی ضمانت-

( تحریر، محمد طارق )

وہ کونسا عمل ہے جس کے کرنے سے ملک کے عام شہری کا نظام حکومت پر مکمل کنٹرول رہتا ہے ، عام شہری کو ہر قسم کے حقوق حاصل ہوتے ہیں ، یہ ہے طرز حکومت بذریعہ جمہوریت-

جمہوری نظام حکومت اور جمہوری آئین کے تحت شہریوں کو —-

اپنی مرضی سے زندگی گذرانے کا حق ملتا ہے –
آزادی رائے کا حق –
آزادی سے مشاورت کا حق-
آزادی سے اجتماعی پلیٹ فارم بنانے کا حق-
ہر قسم کی معلومات حاصل کرنے کا حق –
ہر قسم کی تنقید کرنے کا حق، مذہبی آزادی کاحق-
آزادی تحریر اور اس تحریر کو پبلش کرنے کا حق –
، آزادی سے جائیداد لینے اور دینے کا حق-
عدالتی انصاف کا حق ، ووٹ ڈالنے کا حق ملتا ہے –

جمہوری آئین ایسا نظام حکومت تشکیل دیتا ہے ، جس سے حکومت وقت کو یہ ذمہ داری سونپی جاتی ہے کہ وہ انسانی بنیادی حقوق ، شہری آزادیوں کا مکمل تحفظ کریں ، شہری با اختیار ہوں ، انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے معاشرے ، ملک میں آئینی ادارے ہوں ، عدالتی انصاف کا نظام بغیر کسی دباؤ کے موجود ہو –

اگر کسی ملک کا آئین انسانی حقوق کے تحفظ کی ضمانت نہیں دے سکتا، نہ ہی ملک کے اداروں کو جمہوری روایات کے تابع بناسکے تو اس وقت وہ ملک غیر جمہوری روایات کا غلام بن جاتا ہے –

غیر جمہوری معاشرے میں انسانی حقوق پر پابندیاں عائد کر دی جاتی ہیں ، حکومتی نظام بغیر کسی اجتماعی مشاورت سے تشکیل دیا جاتا ہے ، ایسی حکومتیں اپنے ممالک میں لوگوں پر زبردستی ، جبر سے قابض ہوتی ہیں ، اس نظام میں حکومتیں اجتماعی مفادات کے بجائے ذاتی معاشی مفادات کو مقدم رکھتی ہیں ، جس سے اس ملک کی ایک چھوٹی سی اقلیت عیش و عشرت کی زندگی بسر کرتی ہے ، جبکہ غربت ،ناانصافی ، عدم مساوات اکثریت کا مقدر بن جاتی ہے ، اسی لیے غیر جمہوری نظام حکومت میں عام لوگوں کو بنیادی حقوق حاصل کرنے کے لیے انتہائی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے-

Recommended For You

Leave a Comment