وارسا: دوبئی کے ہاکی آرگنائزر صفدر چیمہ کی وفات پر پولینڈ میں پاکستانی شخصیت طاہر شاہ کا اظہار تعزیت

وارسا (پ۔ر) پولینڈ میں مقیم متحرک پاکستانی شخصیت اور پولش پاکستانی کمیونٹی کے ایک اہم رہنماء سید طاہرعلی شاہ نے اپنے ایک بیان میں دوبئی کےمعروف ہاکی آرگنائزر  اور ہردلعزیز پاکستانی شخصیت صفدر چیمہ  کے انتقال پر انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ  متحدہ عرب امارات میں پاکستان کی قومی کھیل ہاکی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے والے پاکستانی صفدر چیمہ مختصر علالت کے بعد گذشتہ روز دوبئی میں رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ پاکستان کے شہر گکھڑ سے تعلق رکھنے والے صفدر…

Read More

اوسلو: اوورسیزپاکستانیوں کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کا بیان خوش آئند ہے، چیئرمین پاکستان یونین ناروے قمراقبال

اوسلو (پ۔ر) پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے کہاہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا حالیہ بیان قابل ستائش اور خوش آئندہ ہے۔ چوہدری قمراقبال نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ عمران خان نے درست بات کی ہے کہ سفارت خانوں کا اولین مقصد بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کی خدمت کرنا ہے اور اس کے بعد انھیں ملک میں سرمایہ کاری لانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ وزیراعظم نے ہمسایہ ملک انڈیا کے سفارتخانوں کی بھی درست مثال دی ہے…

Read More

چوہدری قمراقبال کی وزیراعلیٰ کے مشیرفیصل حیات سے ملاقات میں اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل زیربحث آئے

لاہور (پ۔ر) پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے گذشتہ ہفتے اپنے دورہ لاہور کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے مشیر فیصل حیات جبوانہ سے ملاقات کرکے انہیں اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ فیصل حیات جبوانہ نے چوہدری قمراقبال کو یقین دلایا کہ وہ اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل سے متعلق ان کی گزارشات کو متعلقہ اداروں اور حکام تک پہنچائیں گے۔ قمراقبال نے وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر کو بتایاکہ اگرچہ اوورسیزپاکستانیوں کے لیے پنجاب کی سطح پر ایک کمیشن اور وفاقی سطح پر بھی مختلف اداروں میں…

Read More

چیئرمین پاکستان یونین ناروے قمراقبال کی وائس چیئر مین اوورسیز کمیشن وسیم اختر سے ملاقات

لاہور(پ۔ر) چیئرمین پاکستان یونین ناروے قمراقبال نے گذشتہ دنوں وائس چیئر پرسن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن وسیم اختر رامے سے لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چوہدری قمراقبال نے وائس چیئرمین کمیشن کو سمندرپاکستانیوں کے بڑھتے ہوئے مسائل سے آگاہ کیا۔ چوہدری قمراقبال نے پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے کارکردگی کو سراہا اور زور دے کرکہاکہ اوورسیزپاکستانیوں کے پاکستان میں مسائل کے حل کے لیے فوری اور مزید سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اوورسیزپاکستانیوں کی جائیداد پر ناجائز قبضے کے رحجانات بڑھ رہے ہیں اور اس…

Read More

وارسا میں سفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

:وارسا (خصوصی رپورٹ) پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں سفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام یوم پاکستان کی تقریب ۲۳ مارچ بروز منگل منعقد ہوئی جس میں سفارتخانہ کے عملے نے شرکت کی جبکہ پولینڈ میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد ذوم لینک کے ذریعے  تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور سفیر پاکستان ملک محمد فاروق نے خطاب کیا جبکہ ڈپٹی ہیڈ آف مشن نعیم صابر خان نے صدر اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔ سفیر پاکستان ملک محمد فاروق نے اپنے خطاب  میں یوم پاکستان کی…

Read More

اسلام آباد: ڈاکٹر سید سبطین شاہ کی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ مشاہد حسین سید سے ملاقات

ڈاکٹر سبطین شاہ سینیٹر مشاہد حسین سید کو اپنے تحقیقی مقالے کا خلاصہ پیش کررہے ہیں۔ اسلام آباد (پ۔ر) سیاسی و سماجی امور کے محقق اور صحافتی شخصیت ڈاکٹر سید سبطین شاہ جو سنٹرل یورپ کی یونیورسٹی آف وارسا (پولینڈ) کے شعبہ سیاسی علوم و بین الاقوامی مطالعات سے فارغ التحصیل ہیں، نے گذشتہ روز اسلام آباد میں سینیٹ آف پاکستان کی خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کے سربراہ سینیٹر مشاہد حسین سید سے ان کی رہاشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید سبطین شاہ نے پاکستان کی…

Read More

وارسا: ولادت امام علی (ع) کی مناسبت سے آن لائن محفل کا انعقاد کیا گیا

السلام عليك يا مولاي امير المؤمنين علي بن ابي طالب و السلام عليك يا اخا رسول الله اے امیرالمومنین علی ابن ابی طالب اور اے برادر گرامی رسول اکرم (ص) آپ پر سلام ہو۔ وارسا (پ۔ر) ولادت با سعادت مولائے متقیان امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے آج ۲۶ فروری بمطابق ۱۳ رجب المرجب ایک آن لائن محفل کا انعقاد کیا گیا۔ اس پر برکت محفل کا اہتمام پاکستان کمیونٹی فورم وارسا، پولینڈ نے کیا۔ اس دوران تلاوت قرآن مجید کی سعادت کمیونٹی کی اہم شخصیت سید طاہرعلی شاہ…

Read More

وارسا: بااثر اوورسیزپاکستانی مظلوم کشمیریوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں، سفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام کانفرنس سے  مقررین کا خطاب

 وارسا (پ۔ر)۔ پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں سفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام جمعہ کی شام یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ایک آن لائن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا، کے دوران میزبانی کے فرائض سفارتخانہ پاکستان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نعیم صابر خان  نے انجام دیے۔ کانفرنس سے وارسا یونیورسٹی کے شعبہ سیاسی علوم و بین الاقوامی مطالعات سے فارغ التحصیل محقق ڈاکٹر سید سبطین شاہ، وارسا کی لازارسکی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر کامران خان اور معاشی امور کے ماہر…

Read More

کوئٹہ کے مظلوم مظاہرین کے ساتھ اظہاریکجہتی انتہائی قابل ستائش ہے، علامہ ڈاکٹر سید زوار حسین نقوی

Dr Zawar Hussain Naqavi

Allama Dr. Syed Zawar H. Naqvi (اوسلو (پ۔ر ناروے کے قدیم دینی مرکز انجمن حسینی کے مذہبی امور ڈائریکٹر حجت السلام والمسلمین ڈاکٹر سید زوار حسین نقوی نے کوئٹہ کے مظلوم مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کرنے والے تمام پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اندر تمام صوبوں میں لوگوں نے متاثرہ ہزارہ قبیلے کے خاندانوں کے ساتھ  ہمدردی کا اظہار کیا اور اپنی آواز بلند کرکے اس دردناک واردات کی مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ حتیٰ کہ  پاکستان میں مانسہرہ…

Read More

پی پی پی ناروے کی طرف سے مچھ  میں کان کنوں کے قتل کی شدید  مذمت اور لواحقین سے ھمدردی

اوسلو (پ۔ر) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہزارہ برادری کے 11محنت کش کان کنوں کےقتل عام پر پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کی جانب سے غم و غصہ کا اظہار کیا گیا ھے۔ اس دردناک واقعے پر پی پی پی ناروے  کے صدر چوہدری جہانگیر  نواز گلیانہ، سیکرٹری جنرل  علی اصغر شاھد، سینئر نائب صدر  چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں، نائب  صدر چوہدری محمد  اشرف،  سیکرٹری انفارمیشن راجہ عاشق حسین، جوائنٹ سیکرٹری  عثمان اصغر،  نائب صدر  پی پی پی یورپ چوہدری فاروق  پسوال سینئر رھنماوں  الیاس کھوکھر،  میاں محمد اسلام،…

Read More

اوسلو: مچھ میں ہزارہ برادری کے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں، علامہ سید زوار حسین نقوی

حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید زوار حسین نقوی اوسلو (پ۔ر)۔ ناروے میں دینی مرکز انجمن حسینی کے مذہبی امور کے ڈائریکٹر علامہ ڈاکٹر سید زوار حسین نقوی نے کہاہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئلہ فیلڈ میں ہزارہ شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے گیارہ کاکنوں کا قتل عام بہت ہی افسوسناک واقعہ ہے۔ اس دردناک سانحہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ یہ انتہائی لرزہ خیز واردات ہے جس میں دہشت گردوں نے ان مظلوم انسانوں کے…

Read More

آہ چاچا حسن اختر! ۔۔۔ تحریر: محمد طارق، ناروے

26 دسمبر 2020 شام 5 بجے کرسمس کی چھٹیوں میں، میں جاگنگ کرکے گھر واپس آیا تو گھر والوں نے اطلاع دی کہ ابھی ابھی امی جان کا فون آیا ہے کہ حسن اختر صاحب اللہ کو پیارے ہو گئے ہیں – حسن اختر صاحب سے میری پہلی ملاقات دسمبر 1982 میں ہوئی تھی ، جب میں پہلی بار ناروے آیا تھا- چاچا حسن اختر صاحب اپنی فیملی کے ممبر ہونے کے ساتھ شروع ہی سے میرے اچھے دوست بن گئے – چاچا حسن اختر صاحب کا تعلق ضلع روالپنڈی…

Read More

بھٹو نے پاکستانی عوام کو بھرپور سیاسی شعور دیا، پی پی پی رہنماء جاوید اقبال و الیاس کھوکھر

(اوسلو (پ۔ر پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے سینئر رہنماؤوں جاوید اقبال اور الیاس کھوکھر نے کہاہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستانی عوام میں بھرپور سیاسی شعور اجاگر کیا اور انہیں بتایا کہ ان کے سیاسی و جمہوری حقوق کیا ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ پر ایک بیان  میں انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو خطے کے عظیم سیاسی رہنما تھے۔ ضیا جیسے ایک فوجی آمر نے پھانسی کے ذریعے انہیں شہید کرکے قوم کو ایک عظیم رہنما سے محروم کردیا۔  انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو…

Read More

اچھے کام کرنے والوں کی بلاتفریق حوصلہ افزائی کی جائے، علامہ ڈاکٹر سید زوار حسین نقوی

اچھے کام کرنے والوں کی بلاتفریق حوصلہ افزائی کی جائے، علامہ ڈاکٹر سید زوار حسین نقوی Allama Dr. Syed Zawar Hussain Naqvi – A Story of Success حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید زوار حسین نقوی کی کامیابی کی کہانی۔ حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید زوار حسین نقوی جو ان دنوں ناروے میں دینی و سماجی خدمات انجام دے رہے ہیں، اعلیٰ تعلیم کی دواسناد کے حامل ہیں۔ انہوں نے حوزہ علمیہ مشہد مقدس سے درس خارج حاصل کیا اور ساتھ ہی رضویہ یونیورسٹی مشہد مقدس سے تفسیرقرآن میں پی ایچ…

Read More

Lahore Restaurant Warsaw in 2nd Waves of Covid-19: لاہور ریسٹورنٹ وارسا اور کرونا وائرس کی دوسری لہر

Lahore Restaurant Warsaw in 2nd Waves of Covid-19: لاہور ریسٹورنٹ وارسا اور کرونا وائرس کی دوسری لہر پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران دیسی کھانوں کے ریسٹورنٹس بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ پاکستانی کھانوں کے “لاہور ریسٹورنٹ” کے مالک شفقت محمود بجاڑ کس طرح اس بحران کا مقابلہ کررہے ہیں؟ اوپر اس ویڈیو میں ملاحظہ فرئیں۔ فیس بک پر:۔ https://business.facebook.com/watch/?v=303735114326379    

Read More