تحریر: ڈاکٹر سید سبطین شاہ۔ اسلام آباد (پاکستان) دنیا میں آنے والا ہر شخص اپنا کردار ادا کرکے اس دارفانی سے رخصت ہوجاتا ہے۔ کچھ لوگ اپنے جانے کے بعد بھی رہتے لوگوں کے لیے اپنے اچھے نقوش چھوڑ جاتے ہیں۔ مرحوم شیخ ظہوراحمد بھی ایسے ہی انسان تھے جو ناروے میں پاکستانیوں کی ایک تاریخ رقم کرکے پچھلے ماہ اکتوبر کے آواخر میں ابدی نیند سوگئے۔ سیالکوٹ کے ایک قدیم محلے سے تعلق رکھنے والے شیخ ظہور احمد بہتر معاش کی تلاش میں ۱۹۷۰ء (انیس سو ستر) میں ناروے…
Read MoreCategory: اوورسیز کمیونٹی
اوسلو: پاکستان یونین ناروے نے قائد اعظم کے 146ویں یومِ پیدائش پرتقریب کا انعقاد کیا
اوسلو (پ۔ر) پاکستان یونین ناروے نے بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے 146 ویں یومِ پیدائش کے سلسلے میں دارالحکومت اوسلو میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں ناروے میں پاکستان کے سفیربابرامین، کمیونٹی ویلفیئراتاشی خالد محمود، ناروے میں مقیم اہم پاکستانی سماجی، ثقافتی، دینی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے ہوا جس کی سعادت مولانا اسجد نے حاصل کی۔ میزبان شخصیات نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر قومی ترانہ سنایا گیا۔ پاکستان یونین ناروے کے سیکرٹری…
Read Moreوارسا، پولینڈ میں شاندار محفل میلاد کا انعقاد، سفیرپاکستان ملک فاروق اور ٹریڈ قونصلر زاہد بھٹی بھی شریک ہوئے
وارسا (پ۔ر) پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں عاشقاں پیغمبرگرامی، حتمی مرتبت (ص) کے یوم ولادت پر آپ (ص) سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کررہے ہیں۔ عید میلادالنبی (ص) کے سلسلے میں پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں بھی گذشتہ روز پاکستان فورم وارسا، پولینڈ کے زیراہتمام شاندار محفل کا انعقاد کیا گیا۔ دیگر اہم شخصیات کے علاوہ پولینڈ میں پاکستان کے سفیر ملک محمد فاروق اور ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ قونصلر محمد زاہد بھٹی بھی اس پروقار تقریب میں شریک ہوئے۔ پولینڈ میں مقیم مختلف شعبہ ہائے زندگی…
Read Moreڈاکٹر عبدالقدیر خان کی یاد میں پاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا
محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رحلت پر پاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام اوسلو میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا اوسلو (پ۔ر) محسن پاکستان اور پاکستان کی جوہری طاقت کے خالق مرحوم ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی رحلت پر پاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام ناروے کے داراالحکومت اوسلو میں ایک تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت ناروے میں مقیم بزرگ پاکستانی عالم دین مولانا محبوب الرحمان نے حاصل کی۔ پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے ابتدائی کلمات…
Read Moreپاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام یوم آزادی پاکستان کی تقریب اوسلو میں منعقد ہوئی
اوسلو (پ۔ر) پاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب گذشتہ ہفتے دارالحکومت اوسلو میں منعقد ہوئی جس کی صدارت یونین کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن حکیم سے ہوا جس کی سعادت قاری سید ذاکر حسینی نے حاصل کی۔ تقریب کی صدارت پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے کی جبکہ اس دوران متعدد اہم نارویجن اور نارویجن پاکستانی شخصیات نے شرکت کی۔ نارویجن پاکستانی اہم شخصیات کے علاوہ نارویجن سیاستدانوں بشمول لیبرپارٹی کے فورڈے…
Read Moreپاکستان فورم وارسا کی جانب سے پولینڈ کے دارالحکومت میں کمیونٹی کا اجتماع منعقد کیا گیا
وارسا (پ۔ر) پاکستان فورم وارسا، پولینڈ کی جانب سے گذشتہ ہفتے کمیونٹی کا کامیاب اجتماع منعقد کیا گیا جس میں باہمی وحدت اور احترام پر زور دیا گیا۔ اجتماع میں کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی اور اس دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ کمیونٹی کے مفاد میں مل جل کر کام کیا جائے۔ تقریب میں اٹلی سے پاکستانی شخصیت فیصل رسول نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وارسا میں مقیم پاکستانی پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران خان نے پولینڈ میں تعلیم کے حصول کے بارے میں…
Read Moreوارسا: دوبئی کے ہاکی آرگنائزر صفدر چیمہ کی وفات پر پولینڈ میں پاکستانی شخصیت طاہر شاہ کا اظہار تعزیت
وارسا (پ۔ر) پولینڈ میں مقیم متحرک پاکستانی شخصیت اور پولش پاکستانی کمیونٹی کے ایک اہم رہنماء سید طاہرعلی شاہ نے اپنے ایک بیان میں دوبئی کےمعروف ہاکی آرگنائزر اور ہردلعزیز پاکستانی شخصیت صفدر چیمہ کے انتقال پر انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کی قومی کھیل ہاکی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے والے پاکستانی صفدر چیمہ مختصر علالت کے بعد گذشتہ روز دوبئی میں رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ پاکستان کے شہر گکھڑ سے تعلق رکھنے والے صفدر…
Read Moreاوسلو: اوورسیزپاکستانیوں کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کا بیان خوش آئند ہے، چیئرمین پاکستان یونین ناروے قمراقبال
اوسلو (پ۔ر) پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے کہاہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا حالیہ بیان قابل ستائش اور خوش آئندہ ہے۔ چوہدری قمراقبال نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ عمران خان نے درست بات کی ہے کہ سفارت خانوں کا اولین مقصد بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کی خدمت کرنا ہے اور اس کے بعد انھیں ملک میں سرمایہ کاری لانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ وزیراعظم نے ہمسایہ ملک انڈیا کے سفارتخانوں کی بھی درست مثال دی ہے…
Read Moreچوہدری قمراقبال کی وزیراعلیٰ کے مشیرفیصل حیات سے ملاقات میں اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل زیربحث آئے
لاہور (پ۔ر) پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے گذشتہ ہفتے اپنے دورہ لاہور کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے مشیر فیصل حیات جبوانہ سے ملاقات کرکے انہیں اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ فیصل حیات جبوانہ نے چوہدری قمراقبال کو یقین دلایا کہ وہ اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل سے متعلق ان کی گزارشات کو متعلقہ اداروں اور حکام تک پہنچائیں گے۔ قمراقبال نے وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر کو بتایاکہ اگرچہ اوورسیزپاکستانیوں کے لیے پنجاب کی سطح پر ایک کمیشن اور وفاقی سطح پر بھی مختلف اداروں میں…
Read Moreچیئرمین پاکستان یونین ناروے قمراقبال کی وائس چیئر مین اوورسیز کمیشن وسیم اختر سے ملاقات
لاہور(پ۔ر) چیئرمین پاکستان یونین ناروے قمراقبال نے گذشتہ دنوں وائس چیئر پرسن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن وسیم اختر رامے سے لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چوہدری قمراقبال نے وائس چیئرمین کمیشن کو سمندرپاکستانیوں کے بڑھتے ہوئے مسائل سے آگاہ کیا۔ چوہدری قمراقبال نے پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے کارکردگی کو سراہا اور زور دے کرکہاکہ اوورسیزپاکستانیوں کے پاکستان میں مسائل کے حل کے لیے فوری اور مزید سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اوورسیزپاکستانیوں کی جائیداد پر ناجائز قبضے کے رحجانات بڑھ رہے ہیں اور اس…
Read Moreوارسا میں سفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد کیا گیا
:وارسا (خصوصی رپورٹ) پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں سفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام یوم پاکستان کی تقریب ۲۳ مارچ بروز منگل منعقد ہوئی جس میں سفارتخانہ کے عملے نے شرکت کی جبکہ پولینڈ میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد ذوم لینک کے ذریعے تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور سفیر پاکستان ملک محمد فاروق نے خطاب کیا جبکہ ڈپٹی ہیڈ آف مشن نعیم صابر خان نے صدر اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔ سفیر پاکستان ملک محمد فاروق نے اپنے خطاب میں یوم پاکستان کی…
Read Moreاسلام آباد: ڈاکٹر سید سبطین شاہ کی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ مشاہد حسین سید سے ملاقات
ڈاکٹر سبطین شاہ سینیٹر مشاہد حسین سید کو اپنے تحقیقی مقالے کا خلاصہ پیش کررہے ہیں۔ اسلام آباد (پ۔ر) سیاسی و سماجی امور کے محقق اور صحافتی شخصیت ڈاکٹر سید سبطین شاہ جو سنٹرل یورپ کی یونیورسٹی آف وارسا (پولینڈ) کے شعبہ سیاسی علوم و بین الاقوامی مطالعات سے فارغ التحصیل ہیں، نے گذشتہ روز اسلام آباد میں سینیٹ آف پاکستان کی خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کے سربراہ سینیٹر مشاہد حسین سید سے ان کی رہاشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید سبطین شاہ نے پاکستان کی…
Read Moreوارسا: ولادت امام علی (ع) کی مناسبت سے آن لائن محفل کا انعقاد کیا گیا
السلام عليك يا مولاي امير المؤمنين علي بن ابي طالب و السلام عليك يا اخا رسول الله اے امیرالمومنین علی ابن ابی طالب اور اے برادر گرامی رسول اکرم (ص) آپ پر سلام ہو۔ وارسا (پ۔ر) ولادت با سعادت مولائے متقیان امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے آج ۲۶ فروری بمطابق ۱۳ رجب المرجب ایک آن لائن محفل کا انعقاد کیا گیا۔ اس پر برکت محفل کا اہتمام پاکستان کمیونٹی فورم وارسا، پولینڈ نے کیا۔ اس دوران تلاوت قرآن مجید کی سعادت کمیونٹی کی اہم شخصیت سید طاہرعلی شاہ…
Read Moreوارسا: بااثر اوورسیزپاکستانی مظلوم کشمیریوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں، سفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام کانفرنس سے مقررین کا خطاب
وارسا (پ۔ر)۔ پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں سفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام جمعہ کی شام یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ایک آن لائن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا، کے دوران میزبانی کے فرائض سفارتخانہ پاکستان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نعیم صابر خان نے انجام دیے۔ کانفرنس سے وارسا یونیورسٹی کے شعبہ سیاسی علوم و بین الاقوامی مطالعات سے فارغ التحصیل محقق ڈاکٹر سید سبطین شاہ، وارسا کی لازارسکی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر کامران خان اور معاشی امور کے ماہر…
Read Moreکوئٹہ کے مظلوم مظاہرین کے ساتھ اظہاریکجہتی انتہائی قابل ستائش ہے، علامہ ڈاکٹر سید زوار حسین نقوی
Allama Dr. Syed Zawar H. Naqvi (اوسلو (پ۔ر ناروے کے قدیم دینی مرکز انجمن حسینی کے مذہبی امور ڈائریکٹر حجت السلام والمسلمین ڈاکٹر سید زوار حسین نقوی نے کوئٹہ کے مظلوم مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کرنے والے تمام پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اندر تمام صوبوں میں لوگوں نے متاثرہ ہزارہ قبیلے کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور اپنی آواز بلند کرکے اس دردناک واردات کی مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ حتیٰ کہ پاکستان میں مانسہرہ…
Read More