لزبن(نمائیندہ خصوصی) سوکا فیڈریشن نےمنی فٹ بال کے پہلے عالمی ورلڈ کپ کا اعلان کر دیا ہے اس عالمی ورلڈکپ کا انعقاد رواں سال اکتوبر میں پرتگال کے شہر لزبن میں ہو گا جس میں پاکستان سمیت یورپ اور ایشیاء کے ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ پاکستان کے شاہزیب ٹرنک والا سوکا فیڈریشن میں نائب صدر کا عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگے ہیں۔
Read MoreCategory: Must Read
اردن کے شاہ عبداللہ کی پاکستان آمد
اردن کے شاہ عبداللہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ شاہ عبداللہ کا استقبال صدر مملکت ممنون حسین نے کیا، اس موقع پر وفاقی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ شاہ عبداللہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کرینگے۔ خبر: جنگ
Read Moreکلبھوشن کی رحم کی اپیل، فیصلہ ملکی مفاد دیکھ کر کرینگے، خواجہ آصف
وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کی رحم کی اپیل پر غور کو ملکی مفاد اور سیکیورٹی سے جوڑ دیا ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ ’را ایجنٹ‘ کو قونصلر رسائی بھی دے دی جائے گی۔ جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کی رحم کی اپیل پر صرف رحم سمجھ کر فیصلہ نہیں کیا جاسکتا، اس حوالے سے فیصلہ ملکی مفاد اور سلامتی کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا…
Read Moreراولپنڈی دھرنے سے ملکی انتشار تک
(تحریر، محمد طارق ) پاکستان میں نیم اقلیت یہ دلیل دے رہی ہے کہ پنڈی دھرنے کو حکومت پہلے ہی سختی سے نمٹ لیتی تو حالات یہاں تک نہ پہنچ پاتے۔افسوس صد افسوس، اقلیت اس معاملے کی حساسیت کو سمجھنے سے قاصر ہے کہ یہ مسلہ کیوں کر شروع ہو ا ہے ، پھر اس مسلے کو حکومت وقت نے خود ہی غلطی تسلیم کرکے واپس لے لیا۔ اس ایشو نے پاکستان کے اقتدارتی طبقے کی منفاقت کو واضح کر دیاکہ یہ لوگ کس طرح عوام کے اصل مسائل پر…
Read Moreمشتعل افراد کا زاہد حامد کے گھر، جاوید لطیف کے ڈیرے پر حملہ
جنگ: فیض آباد آپریشن کے بعد مشتعل افراد نے وفاقی وزیر قانون زاہد حامدکے گھر اور ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے ڈیرے پر حملہ کردیا ۔ پسرور کے علاقے ککے زئی میں مشتعل افراد نے وفاقی وزیر قانون کے گھر پر حملہ کیا ،اندر گھس کر توڑ پھوڑ کی ، خوش قسمتی سے اس وقت زاہد حامد اور ان کے اہل خانہ گھر پر موجود نہیں تھے ۔ ادھر شیخوپورہ میں ن لیگی ایم این اے کے ڈیرے پر مسلح افراد نے حملہ کیا ،جاوید لطیف…
Read Moreامریکا میں سیکڑوں آئی فون ایکس چوری
مشہور امریکی کمپنی ایپل کے سیکڑوں نئے آئی فون ایکس چوری ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل نے اپنی 10ویں سالگرہ کے موقع پر جدید فیچرز کا حامل آئی فون ایکس متعارف کرایا ہے جس کی خریداری کے لیے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے اپیل اسٹورز کا رخ کرلیا۔ یک طرف لوگ جوش وخروش کے ساتھ آئی فون ایکس کی خریداری میں مصروف ہیں تو دوسری جانب چور بھی جدید فیچر سے بھرپور اس موبائل کو پانے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں ایپل اسٹور…
Read Moreصحت کی دشمن 10 بُری عادات
کراچی ایکسپریس: انسان اشرف المخلوقات کہلاتا ہے اور اچھی صحبت اورعادات ہی انسان کو ایک اچھا انسانبناتی ہیں تاہم 10عادات ایسی بھی ہیں جو نہ چاہتے ہوئے بھی انسان کی زندگی کا حصہ بن چکی ہیں۔ انسان بہتر صحت کے لئے اچھی عادات کو زندگی کا حصہ بنانے کی ہرممکن کوشش کرتا ہے کیوں کہ اچھی عادات ہی انسان کی زندگی کو پرکشش بناتی ہیں لیکن 10 ایسی عادات بھی ہیں جو انسان کی زندگی کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہیں۔ جنک فود کا زیادہ…
Read Moreپاکستانی ریسرچر سید سبطین شاہ کی انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پریس کلبز کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اس موقع پرامجد فاروق بھی موجود تھے
وارسا: پاکستانی ریسرچ سکالر اور سینئرصحافی سید سبطین شاہ نے اس ہفتے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پریس کلبز کے سیکرٹری جنرل ’’جارواسلوو ولادرچیک‘‘ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گجرات لینک کے چیف ایڈیٹر امجد فاروق بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور یورپ کے میڈیا کے مابین تعلقات اور پاکستان اور یورپ کے حالات پر بات چیت ہوئی۔ ’’جارواسلوو ولادرچیک‘‘ جو یورپین فیڈریشن آف پریس کلبز کےسیکرٹری جنرل بھی ہیں، نے کہاہے کہ میڈیا پاکستان اور یورپ کے تعلقات کو مزید فروغ دینے میں اہم کردا ادا کرسکتاہے۔…
Read Moreجج سزائے موت سنانے کے بعد پین کی نب کیوں توڑدیتا ہے؟
کراچی ایکسپرس:بالی ووڈ کی فلموں سے لے کر حقیقت تک عدالت میں ججز جب کسی مجرم کو سزائے موتسناتے ہیں تو استعمال کیے جانے والے پین کی نب کو توڑتے ہیں جو خود ایک سوال ہے کہ وہ ایسا کیوں کرتے ہیں۔ عدالتوں میں برٹش راج سے جاری مجرم کو سزائے موت دینے کے بعد جج اس پین کی نب کوتوڑدیتا ہےجس سے وہ اس مجرم کوتختہ دارپر لٹکانے کی سزا لکھتا ہے اوریہ رواج سب سے زیادہ بھارت میں ہی عام ہے جہاں آج بھی عدالت میں جب سزائے موت…
Read Moreکشمیرسوسائٹی ڈنمارک نے صدرسردارمسعود خان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا
(کوپن ھیگن (سید تنویرنقوی صدرآزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر قابض افواج کشمیریوں پر ہرطرح کا ظلم ڈھا رہی ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کو بری طرح پامال کررہاہے لیکن کشمیری اپنے ارادے میں مصمم ہیں۔ وہ اپنے حق خودارادیت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے کشمیرسوسائٹی ڈنمارک کی طرف سے یہاں کوپن ہیگن میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار مسعود خان نے کہاکہ کشمیری اپنے حق کے جدوجہد کررہے ہیں۔ اگرچہ بھارت نے…
Read Moreڈنمارک میں سفیرپاکستان کا وفاقی وزیرسرداریوسف، صدرآزادکشمیر مسعودخان اور کمیونٹی رہنماووں کے اعزاز میں عشائیہ
کوپن ہیگن سید تنویرنقوی ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں پاکستان کے نئے سفیر سید ذوالفقار گردیزی نے وفاقی وزیرمذہبی امور سردارمحمد یوسف، صدرآزادکشمیر سردار مسعودخان، حریت رہنما غلام محمد صفی اور پاکستانی کمیونٹی رہنماووں کے اعزاز میں یہاں پاکستان ہاؤس میں عشائیہ دیا۔ اس موقع پر ڈینش پاکستانی کمیونٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات اور یورپ سے جو کشمیری رہنما موجود تھے، ان میں تحریک کشمیر ڈنمارک اور تحریک کشمیر برطانیہ کے عدیل آسی، انصرمنظور حسین، محمد غالب، فھیم کیانی، ڈینش کشمیری کمیونٹی کے رانا ساجد، لبنیٰ الہیٰ اور ڈنمارک کی علاقائی اسمبلی کے…
Read Moreپاکستان تحریک انصاف بیلجیئم میں اختلافات ختم: تمام گروپس متحد ہوگئے
برسلز: شفیق جٹ سے پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم میں اختلافات ختم ہوگئے ہیں اور تمام گروپس آپس میں متحد ہوگئے ہیں۔ نئے فیصلے کے مطابق، چوہدری افتخار سرپرست اعلیٰ، شکیل گوھر چیئرمین اور سردار صدیق خان صدر ہوں گے۔ بقیہ عہدیداروں کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔ بلجیم میں مقیم پی ٹی آئی کے حامیوں نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا اور اس کا خیرمقدم کیا ہے۔ یادرہے کہ پی ٹی آئی بلجیم میں ایک موثر گروپ کے طور پر سامنے آئی ہے۔ یہ یہاں دن بدن مضبوط…
Read Moreڈینش پارلیمنٹ میں کشمیرکانفرنس: بھارت پر بامعنی مذاکرات کے لیے دباو ڈٓالا جائے، صدر مسعودخان
کوپن ھیگن (سید تنویر نقوی) اگراقوام متحدہ نے کشمیریوں کے ساتھ انصاف کیا ہوتا تو لاکھوں کشمیری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ نہ بنتے. کشمیریوں کا مطالبہ یہی ہے کہ عالمی برادری نے ان کے ساتھ جو وعدہ کیا تھا، اس پر عمل درآمد کیا جائے. مسئلہ کشمیر بھارت اور پاکستان کا دو طرفہ مسئلہ نہیں۔ کشمیری اپنے حق خودارادیت کے لئے قربانیاں دے رہے۔ مسئلہ کشمیر اتنا اجاگر ہوچکا ہے کہ اب اس مسئلے کے پرامن اور دیرپا حل پر توجہ دی جائے۔ اقوام متحدہ اور یورپی…
Read Moreغلافِ کعبہ میں آرامڈ فائبر ’کیولر‘ شامل کرنے پر غور
مکہ مکرمہ کی ام القری یونی ورسٹی میں ماہرین کی ایک ٹیم غلافِ کعبہ میں آرامڈ فائبر ’کیولر‘ کو شامل کرنے پر غور کر رہی ہے تا کہ کعبے کا غلاف شدید گرمی میں بلند درجہ حرارت، پھٹ جانے اور بھاری بوجھ کے امکانات کو برداشت کرسکے۔ غلاف کعبہ سے متعلق کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد بن عبداللہ باجودہ نے واضح کیا ہے کہ اس مادّے کو مصنوعی ریشے کے دھاگوں میں شامل کیا جائے گا جو ریشم کے دھاگوں کی سپورٹ کے لیے ہوتے ہیں۔ یہ…
Read Moreاٹلی آئیں اور حکومت سے معاوضہ پائیں
یورپ کے حسین ترین علاقے میں رہنے کے خواہش مند افراد کے لئے خوش خبری ہے کہ وہ نہ صرف وہاں آباد ہوسکتے ہیں بلکہ اس کے عوض انہیں 2 ہزار یورو کی بھاری رقم بھی دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی کے جنوبی علاقے پولیاکے ایک دلکش قصبے سینڈیلا کے میئر نکولا گاٹا نے اعلان کیا ہے کہ غیرملکیوں سمیت ملک بھر سے جو لوگ بھی اس قصبے میں رہائش اختیار کریں گے ان کو 2 ہزار یورو سے زائد ادا کیے جائیں گے ۔ اس کے لئے…
Read More