پاکستان فورم وارسا کی جانب سے پولینڈ کے دارالحکومت میں کمیونٹی کا اجتماع منعقد کیا گیا

This slideshow requires JavaScript.

 

وارسا (پ۔ر)

پاکستان فورم وارسا، پولینڈ کی جانب سے گذشتہ ہفتے کمیونٹی کا کامیاب اجتماع منعقد کیا گیا جس میں باہمی وحدت اور احترام پر زور دیا گیا۔

اجتماع میں کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی اور اس دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ کمیونٹی کے مفاد میں مل جل کر کام کیا جائے۔ تقریب میں اٹلی سے پاکستانی شخصیت فیصل رسول نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وارسا میں مقیم پاکستانی پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران خان نے پولینڈ میں تعلیم کے حصول کے بارے میں بتایا۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ایک دوسرے کے ساتھ رابطے مضبوط کئے جائیں۔

تعلیمی معاملات، روزگار کا حصول، زبان کا مسئلہ، قانونی خدمات، کھیل و ثقافتی سرگرمیوں کے بارے میں گفتگو ہوئی اور سفارتخانہ پاکستان سے جڑے مسائل زیرغور آئے۔

اجلاس کے شرکاء میں کمیونٹی رہنماء سید طاہرعلی شاہ، سید عثمان سجاد، ۲۴ نیوز لینک کے چیف ایگزیکٹو امجد فاروق، قاری امین مدنی، علی حسن مالک شیش کباب، فہد شکیل، سید عقیل، عاصم، عثمان بٹ، عابد حسین، مقصود احمد، نورنوازخان،

عاطف قیوم، راشد بٹ، علی چوہدری، ماجد گجر، واجد گجر، ظفرگجر، امیر علی اور سمیر خان قابل ذکر ہیں۔

کیمونٹی رہنماء طاہر علی شاہ نے وارسا سے بتایاکہ اجلاس بہت کامیاب رہا اور تمام معاملات پر شرکاء نے اظہار خیال کیا اور کمیونٹی کے مایبن وحدت پر زور دیا گیا۔

 

Recommended For You

Leave a Comment