متنازع الیکشن کے خلاف آواز اٹھائیں گے، شہباز شریف

شہباز شریف

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہےکہ 25 جولائی کو ہونے والے تاریخ کے متنازع انتخابات کے خلاف ایوان کے اندر اور باہر بھرپور آواز اٹھائیں گے۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایوان میں 2018 کی دھاندلی کو تحفظ دینے نہیں ، جمہوریت کے تحفظ کے لیے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تاریخ کا سب سے متنازع الیکشن ہوا، 25 جولائی کی رات ہی اسے مسترد کر دیا تھا، متنازع الیکشن کے خلاف ایوان میں اور باہر آواز اٹھائیں گے۔

صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ آج اور کل اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے کاغذات جمع کرائے جائیں گے، اسپیکر کے بعد وزیراعظم کے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ان مراحل کے بعد بھرپور قوت کےساتھ اپنا کردار ادا کرے گی۔

خبر: جنگ

Recommended For You

Leave a Comment