مشتاق غنی اسپیکر خیبرپختون خوا اسمبلی منتخب

Mushtaq Ghani elected as Speaker KP Assembly

پی ٹی آئی کے امیدوار مشتاق غنی خیبرپختون خوا اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے، جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا، سردار اورنگزیب نلوٹہ نے ان سے حلف لیا۔

اس سے قبل سردار اورنگزیب نلوٹہ کی زیر صدارت خیبرپختون خوا سمبلی کے ہونے والے اجلاس میں نئے اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔

خیبر پختون خوا کے 109ارکان نے اسپیکر کے انتخاب میں ووٹ کا حق استعمال کیا، پی کے 25کوہستان سے منتخب رکن محمد دلدار غیر حاضر رہے، جبکہ پیپلز پارٹی کی خاتون رکن نگہت اورکزئی بھی غیرحاضر تھیں۔

ووٹوں کی گنتی کے بعد خیبرپختون خوا اسمبلی میں نئے اسپیکر کے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار مشتاق غنی کامیاب ہوگئے۔

اسپیکر کےلیے تحریک انصاف کے امیدوار مشتاق غنی کا مقابلہ اپوزیشن کے لائق محمدخان سے تھا۔

مشتاق غنی کے اسپیکر منتخب ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا مرحلہ شروع ہوا ہے، ڈپٹی اسپیکر کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار محمود جان کامقابلہ اپوزیشن کے جمشید مہمند سے ہے۔

خبر: جنگ

Recommended For You

Leave a Comment