کوئٹہ کے مظلوم مظاہرین کے ساتھ اظہاریکجہتی انتہائی قابل ستائش ہے، علامہ ڈاکٹر سید زوار حسین نقوی

Dr Zawar Hussain Naqavi

Allama Dr. Syed Zawar H. Naqvi

(اوسلو (پ۔ر

ناروے کے قدیم دینی مرکز انجمن حسینی کے مذہبی امور ڈائریکٹر حجت السلام والمسلمین ڈاکٹر سید زوار حسین نقوی نے کوئٹہ کے مظلوم مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کرنے والے تمام پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اندر تمام صوبوں میں لوگوں نے متاثرہ ہزارہ قبیلے کے خاندانوں کے ساتھ  ہمدردی کا اظہار کیا اور اپنی آواز بلند کرکے اس دردناک واردات کی مذمت کی۔

انہوں نے کہاکہ حتیٰ کہ  پاکستان میں مانسہرہ جیسے دور دراز مقام پر بھی پاکستانیوں نے اپنے ہزارہ بھائیوں اور بہنوں سے ہمدردی کا اظہارکیا اور اپنے شہرمیں مظاہرہ کرکے اس واقعے کی مذمت کی۔

 پاکستان کے علاوہ باہر رہنے والے پاکستانی اور انکے ہمدرد بھی پیچھے نہیں رہے بلکہ انہوں نے بھرپور طریقے سے مظلوم ہزارہ شیعہ برادری سے یکجہتی اور ہمبستگی ظاہر کی۔

ڈاکٹر سید زوار حسین نقوی نے مزید کہاکہ خاص طور ہم ان لوگوں کے بھی شکرگزار ہیں جو ہماری درخواست پر ناروے میں منعقدہ مجلس ترحیم و عزاء برای ایصال ثواب شہدائے مچھ میں شرکت کے لیے تشریف لائے۔

انہوں نے کہاکہ اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنا ہرشہری کا حق ہے اور خاص طور پر مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنے والے تو بہت ہی قابل قدر اور قابل ستائش ہیں۔

ڈاکٹر نقوی نے مزید کہ ہم ان مظلوموں خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں جو کوئٹہ کی سخت ترین سردی میں اپنے شہداء کے اجساد کے ساتھ پورا ایک ہفتہ دھرنے دے کر بیٹھے رہے۔

انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کے ہزارہ شیعہ انتہائی محب الوطن لوگ ہیں، وہ ہمیشہ اپنے وطن کے ساتھ وفادار رہے ہیں۔ یہ بات بھی حوصلہ افزا ہے کہ اس بار بھی پوری پاکستانی قوم نے ان کے درد کو محسوس کیا ہے اور حکومتی وزرا اور حزب اختلاف کے رہنماؤوں نے ان کی دلجوئی کرنے کی کوشش کی۔ بلاخر وزیراعظم عمران خان نے بھی جاکر ان کی بات سنی۔

یہ بات واضح کرنا ضروری ہے کہ ہزارہ قبیلے کے خلاف اس واقعے میں اور پچھلے تمام واقعات میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے سزا  دلوانا ملک کی وحدت و سلامتی کے لیے بہت ضروری ہے۔ ملک دشمن عناصر پاکستان میں بسنی والی کسی بھی کمیونٹی کو نشانہ بناکر ملک کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ تمام پاکستانی قوم مل کر  ایسے سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا اور خاص طور پر حکومت کو ان شرپسند عناصر کے مذموم مقاصد ناکام بنانے کے لیے مظلوم لوگوں کو  انصاف دلوانا ہوگا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت ان واقعات میں ملوث دہشت گرد عناصر کے خلاف بلاتاخیر کاروائی کرے گی اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے گی۔

Recommended For You

Leave a Comment