پی پی پی ناروے کی طرف سے مچھ  میں کان کنوں کے قتل کی شدید  مذمت اور لواحقین سے ھمدردی

اوسلو (پ۔ر) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہزارہ برادری کے 11محنت کش کان کنوں کےقتل عام پر پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کی جانب سے غم و غصہ کا اظہار کیا گیا ھے۔

اس دردناک واقعے پر پی پی پی ناروے  کے صدر چوہدری جہانگیر  نواز گلیانہ، سیکرٹری جنرل  علی اصغر شاھد، سینئر نائب صدر  چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں، نائب  صدر چوہدری محمد  اشرف،  سیکرٹری انفارمیشن راجہ عاشق حسین، جوائنٹ سیکرٹری  عثمان اصغر،  نائب صدر  پی پی پی یورپ چوہدری فاروق  پسوال سینئر رھنماوں  الیاس کھوکھر،  میاں محمد اسلام، حاجی رفیع اللہ،  راجہ  سلیم چوہدری  عجب  خان  اور دیگر  اراکین  نے ہزارہ برادی کےشہداء کے ورثاء سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ھے  کہ  یہ مظالم ھزارہ برادری پچھلے کئی برس سے جھیل رہی ھے۔ ہزارہ برادری لوگوں  کے گھر مردوں سے خالی ہو رہے ہیں، قبرستان بھر رہے ہیں اور یہ صورتحال کوئی نئی نہیں ہے، مظالم کا یہ سلسلہ کئی سالوں  سے جاری ھے۔  پی پی پی ناروےکی پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ مران خان کی  سلیکٹڈ حکومت ملک میں امن و امان قائم  کرنے میں  ناکام  ھو چکی ھے۔ فرقہ واریت  کو ھوا دی جا رھی۔  حکومت  نے مشیروں اور وزیروں کی ایک  فوج  ظفر موج بھرتی کی ہوئی ھے جن کی  کارکردگی  صفر ھے، وہ صرف بیان بازی سے گزارہ چلارہے ہیں۔ پی پی پی ناروے کے رھنماؤوں نے کہا کہ  بلوچستان میں دہشت گردوں کی کھلی کارروائیاں چیلنج بن گئی ہیں،ہزارہ برادی کے لوگ قاتلوں کو پکڑنے کے اسٹیبلشمنٹ  کے ماضی میں کئے گئے وعدوں کے پورا ہونے کے آج تک منتظر ہیں۔ موجودہ کٹھ پتلی حکومت نیشنل ایکشن پلان کو فراموش کر چکی ہے۔ پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ پیپلزپارٹی  ناروے  مظلومین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ھوئے ارباب اختیار سے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہچانے کا مطالبہ کرتی ھے۔

Recommended For You

Leave a Comment