اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسا ئٹی ناروے کی جنرل اسمبلی، خالداسحاق صدر اور راشد اعوان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے

This slideshow requires JavaScript.

اوسلو (پ۔ر)

اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسا ئٹی کی 29 سالانہ جنرل اسمبلی کا اجلاس گذشتہ ہفتے اوسلو میں منعقد ہوا جسمیں سوسائٹی کے ممبران اور بلخصوص نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک کی آیات بینات سے ہوا جسکی سعادت سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری راشد علی اعوان نے حاصل کی۔ نعت شریف کا نذرانہ حماد حسین قارد نے پیش کیا۔ جنرل سیکرٹری راشد علی اعوان نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا جسکو تمام ممبران نے متفقہ طور پر منظور کر کیا۔

اجلاس کے شروع میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف مذمتی قرارد متفقہ طورپر پاس کی گئی۔ قرارداد میں کشمیر کے بہن بھائیوں پر ظلم وجبر کو بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ کشمیریوں کے علاوہ بھارت کی دیگر ریاستوں اور صوبوں میں مسلمانوں کے ساتھ روا امتیازی سلوک کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

جنرل سیکرٹری نے سال 2019 کی تفصیلی رپورٹ پیش کی اور سوسائٹی کی انتظامیہ اور مشاورتی بورڈ کے ارکان کا ان کی خدمات اور ممبران کی فلاح وبہبود کے لیے کاوشوں اور وقت دینے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ خاص طور پر سوسائٹی کے مرحوم صدر جناب مرزا محمد ذولفقار کی خدمات پر انکو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ فنانس سیکرٹری اقبال اختر خان بوجہ بیماری شرکت نہ کر سکے تو صدر سوسائٹی راجہ خالد اسحاق نے 2019 کی مالیاتی رپورٹ پیش کی۔ ممبران نے سوسائٹی کی مالیاتی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ امسال انتظامیہ نے ایک لاکھ ناریجن کروان اپنے سیونگ اکاونٹ میں منتقل کیا۔ جو کسی بھی ناگہانی صورتحال میں استعمال کیا جا سکے گا۔

Former President of IRWSN Mirza Anwar Baig (holding mic) with Aqeel Qadir (Right side), Khalid Ishaq (left side) and Ajab Khan (at far right side), 

یہ سال سوسائٹی کے الیکشن کا سال تھا۔ اکتوبر 2019 میں الیکشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے صدر ریاض احمد ،دنیا نیوز کے سینیر صحافی عقیل قارد اور چوہدری عجب خان الیکشن کمیشن کے ممبران منتخب ہوئے۔ الیکشن کمیشن کو دو پینلز وصول ہوئے جو ٹیکنکل بنیادوں پر رد کر دئیے گے۔ الیکشن کمیشن کی صدارت اجلاس میں مرزا محمد انور بیگ نے کی اور تمام ارکان کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔

اجلاس نے متفقہ طور پر مجودہ انتظامیہ کو مزید دوسال کے لیے منتخب کیا اور انتظامیہ کو اس بات کا پانبد کیا کہ ایک سال کے اندر تمام ضروری آئینی ترامیم کی تجاویزات کو مکمل کر کے اگلے سال جنرل اسمبلی میں پیش کیا جائے۔ نئی انتظامیہ ان ارکان پر مشتمل ہو گی: صدر راجہ خالد اسحاق، جنرل سیکرٹری راشد علی اعوان، سیکرٹری شیروز حسین، فنانس سیکرٹری وقاص لیاقت، انفارمیشن سیکرٹری ابرار یعقوب، انفارمیشن سید فواد علی شاہ اور معاون راجہ افتخار علی۔

تمام ارکان نےاجلاس میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا اور انتظامیہ سے مختلف نوعیت کی سوال کیے اور انتظامیہ نے اپنے ممبران کو ہر انداز میں مطمئن کیا۔ جس کا اظہار ممبران نے بارھا کیا۔ سوسائٹی کے ممبران نے انتظامیہ کار کردگی کو سراہا اور اجلاس کے اختتام پر سوسائٹی کے بانی ممبر ماسٹر محمد عارف نے خصوصی دعا کی۔

سوسائٹی کے سینئر رہنماء اور سابق صدر مرزا ذوالفقار کے دیرینہ ساتھی علی اصغر شاہد کہتے ہیں کہ اگرچہ یہ اجلاس انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوا لیکن اجلاس کے دوران ایک افسردگی بھی دیکھنے میں آئی چونکہ یہ اجلاس سوسائٹی کے مرحوم صدر مرزا ذوالفقار کے بغیر ہورہا تھا۔ خاص طور پر جب مرزا ذوالفقار کا نام لیا گیا تو ہمارے چہروں پر ایک اداسی چھاگئی۔ اس دوران مرحوم کے فرزند مرزا زین ذوالفقار بھی موجود تھے۔ 

Recommended For You

Leave a Comment