کڈنی سنٹر گجرات کی بھرپور مدد کی جائے، پاکستان یونین ناروے کے سیکرٹری اطلاعات ملک محمد پرویز مہر کا انٹرویو

  پاکستان یونین ناروے کے سیکرٹری اطلاعات ملک محمد پرویز مہر کا انٹرویو ۔ انٹرویو: سید سبطین شاہ

اوسلو(خصوصی رپورٹ)۔

کچھ کام ایسے ہوتے ہیں جو صدقہ جاریہ کی طرح ہمیشہ جاری رہتے ہیں۔ ایسے کاموں میں حصہ ڈالنے والوں کی نیکیاں بڑھتی ہی رہتی ہیں۔ گجرات کڈنی سنٹر بھی اسی طرح کا ایک نجی خیراتی منصوبہ ہے جسکے تحت ہمہ وقت گردے کے مستحق اور نادار مریضوں کا علاج کیاجاتاہے۔ اس سنٹر کو ایک سترہ رکنی بورڈ آف گورنرز کی زیر نگرانی چلایا جارہاہے۔ ادارے کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر گجرات ہوتے ہیں جبکہ ممتاز کاروباری اور سماجی شخصیت میاں محمد اعجاز اس بورڈ کے صدر ہیں۔ سنٹر کو ماہرین امراض گردہ کی ایک ٹیم کے مدد حاصل ہے جسکے منتظم ڈاکٹر عباس گوندل ہیں۔

اس بار اگست میں پاکستان یونین ناروے اس سنٹر کے لیے فنڈ ریزنگ کے حوالے سے ایک چیئریٹی ڈنر کا اہتمام کررہی ہے اور ناروے کے علاوہ بھی دیگر یورپی ممالک میں بھی اس سنٹر کی مالی معاونت کے لیے مہم چلائے جائے گی۔

اس موضوع پر گذشتہ روز پاکستان یونین ناروے کے سیکرٹری اطلاعات ملک محمد پرویز مہر سے ملاقات ہوئی۔ اس انٹرویو کے دوران ہونے والی گفتگو کا خلاصہ ذیل میں پیش کیا جارہاہے:

کڈنی سنٹر گجرات دسمبر ۲۰۱۶ ء میں پبلک اور پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت علاقے میں گردوں کی بڑھتی ہوئی بیماریوں کے پیش نظر قائم کیاگیا۔ گجرات شہر میں سرکلر روڈ پر قائم اس کڈنی سنٹرکی تعمیرکے لئے جو زمین استعمال کی گئی ہے، اسے ایک مقامی خاتون نے ہلال احمر گجرات کو مستحق لوگوں کی مدد کے لیے انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت وقف کیا تھا۔ اس صدقہ جاریہ کا اجر کوئی انسان نہیں دے سکتا بلکہ یقیناً پروردگار بہترین اجر دینے والا ہے۔ جب تک یہ ادارہ قائم ہے، اس عظیم خاتون کے ثواب میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ مقامی مخیر حضرات و سماجی شخصیات نے اس سنٹر کی چار منزلہ عمارت کی تعمیر جو اٹھارہ ماہ میں مکمل ہوئی، کے لیے فنڈز فراہم کئے۔ سنٹر کو چلانے کے لیے نجی سطح پر مخیرحضرات مدد کرتے رہتے ہیں۔

۔ مستحق اور نادار مریضوں کو فری ڈائیلائسس، فری چیک اپ، فری ٹسسٹ اور فری طبی مشورے جیسی سہولیات میسر ہیں۔ اس وقت تیس ڈائیلاسس مشینین کام کررہی ہیں جن میں اٹھارہ ان مریضوں کے لیے مخصوص ہیں جو گردے کی بیماری کے ساتھ ہپٹائسس سی کی مرض میں بھی مبتلا ہوتے ہیں۔  گجرات اور اس کے گرد و نواع کے اضلاع سے بھی مریض کڈنی سنٹر گجرات سے استفادہ کررہے ہیں۔ اسی وجہ سے سنٹر کی ضروریات بڑھ رہی ہیں۔ سنٹر کا عملہ تین شفٹوں صبح، شام اور رات کے دوران کام کرتا ہے۔ وہ غریب اور نادار لوگ آپ کی توجہ کے مستحق ہیں جو گردوں جیسی جان لیوا بیماری میں مبتلا ہیں اوراپنی جان کو بچانے کے لیے  ڈائلاسس کروانے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ یقیناً ایسے نیک کاموں کا اجر رب کریم کے پاس ہے۔

ملک پرویز مہر نے  تمام اوورسیز پاکستانیوں بشمول نارویجن پاکستانیوں  سے اپیل کی کہ وہ گجرات کڈنی سنٹر کی بھرپور مالی معاونت کریں اور اس مہم کا کامیاب بنائیں۔

Recommended For You

Leave a Comment