لالہ موسیٰ کی معروف سماجی شخصیت الحاج عبدالخلیل مرحوم کی انسانی فلاح کے لیے خدمات انکے فرزند شیخ طارق محمود آف ناروے کی زبانی

ناروے کی سماجی شخصیت شیخ طارق محمود سے ان کے والد شیخ عبدالخلیل کے بارے میں گفتگو۔

ملاقات: سید سبطین شاہ

اوسلو (خصوصی رپورٹ)۔

پاکستان کے ضلع گجرات کی تحصیل کھاریاں کے علاقے لالہ موسیٰ کی معروف سماجی شخصیت الحاج عبدالخلیل مرحوم کی انسانیت کے لیے خدمات کے حوالے سے گذشتہ دنوں انکے فرزند اور ناروے کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت شیخ طارق محمود سے اوسلو میں انکے دفتر میں گفتگو ہوئی۔

لالہ موسیٰ اور قرب و جوار کے لوگوں کی خدمت کرنا شیخ طارق محمود کے والد مرحوم کا وطیرہ تھا اور اسی وجہ سے ان کی وفات کے بعد بھی لوگ انہیں اچھے الفاظ سے یاد کرتے ہیں۔ وہ بلدیہ لالہ موسیٰ کے وائس چیئرمین بھی رہے اور اس عہدے سے ہٹ کر بھی لوگوں کی بے لوث خدمت کی۔ شیخ خلیل نوجوانی میں ہی سماجی کاموں میں شریک ہوتے رہے اور اسی وجہ سے انہیں لالہ موسیٰ کا عبدالستار ایدھی کہاجاتا تھا۔

ضرورتمندوں اور مستحق لوگوں کی مالی مدد کرنا اور ساتھ ساتھ لوگوں کے دیگر دکھ و درد میں شامل ہونا بھی ان کے روزمرہ کے کاموں میں شامل تھا۔

شیخ طارق محمود اور برادران جو ناروے میں مقیم ہیں، کہتے ہیں کہ ان کی کاروباری کامیابی کے پیچھے ان کے والدین کی دعائیں شامل ہیں۔ بقول انکے، ان کے والد اور والدہ دونوں نے انہیں خدا کے راستے میں خرچ کرنا سیکھایا ہے۔ ہم اپنے والدین کا مشن جاری رکھیں گے۔

دینی حوالے سے بھی مرحوم کی خدمات قابل ذکر ہیں، خاص طور پرانھوں نے اہل سنت کی ترویج میں بھی بڑا کردار ادا ہے اور دینی خدمات کی وجہ سے انہیں جیل بھی جانا پڑا۔

اس وقت شیخ بردران کی کفالت میں لالہ موسیٰ میں پچاس بچیاں ہیں جنکی تعلیم اور دیگراخراجات ان کے ذمہ ہیں۔ اس کے علاوہ  وہ گجرات اور دیگر مقامات پر بھی انسانی خدمت کے کئی اداروں کی مدد کرتے ہیں۔

Recommended For You

Leave a Comment