جامعہ اسلامیہ ھولملیا ناروے کے زیراہتمام ’’محبت پاکستان‘‘ تقریب میں پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اظہار

This slideshow requires JavaScript.

اوسلو (پ۔ر)۔

ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ایک تقریب کے شرکاء نے جنوبی ایشیاء کی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی قوم، حکومت اور مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

’’محبت پاکستان اور اس کے تقاضے‘‘ کے عنوان سے یہ تقریب جمعہ کے روز جامعہ اسلامیہ ھولملیا (اوسلو) میں منعقد ہوئی۔

تقریب کے دوران اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ہم نارویجن پاکستانی آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا گو ہیں۔

اپنے خطاب میں سیدہ فاطمہ زہرا (س) ٹرسٹ کے چیئرمین اور بانی علامہ افتخار احمد چشتی نے واضح کیا کہ ہم امن پسند قوم ہیں اور امن پر یقین رکھتے ہیں۔ اسلام بھی امن کا درس دے کر دیتا ہے لیکن اگر ملک کی سالمیت پرکوئی آنچ آنے نہیں دی جائے گی۔ پاکستان کی افواج ہماری سرحدوں کی محافظ ہیں۔ ہم پاکستانی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انھوں نے مزید کہاکہ پاکستان ہماری پہچان ہے۔ ہم مشکل کی ہرگھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ ہم نے تہیہ کیا ہوا ہے کہ سیدہ فاطمہ زہرا (س) ٹرسٹ پاکستان میں رفاعی اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا۔ اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی جہاں تک ممکن ہوگا، خدمت کی جائے گی۔

علامہ افتخار چشتی نے تقریب میں شریک شخصیات کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں بھی پاکستان میں اپنے اپنے علاقے میں فلاحی منصوبے شروع کرنے کی ترغیب دی۔ اختتام پر پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Recommended For You

Leave a Comment