دفترخارجہ میں ہنگامی اجلاس طلب

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

بھارتی ایئر فورس نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور بالاکوٹ میں پے لوڈ گرانے کے واقعے کے بعد دفترخارجہ میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارتِ خارجہ میں ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں سابق خارجہ سیکرٹریز اور سینیئر سفارت کار شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ میں اجلاس موجودہ صورتحال پر مشاورت کےلیے طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع میں مناسب جواب دینے کا حق رکھتاہے۔ وزیراعظم نے 11بجے اجلاس طلب کیا ہے، میں اجلاس میں دفترخارجہ کا موقف پیش کروں گا۔

واضح رہے کہ بھارتی ایئر فورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول سے پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش کی گئی جس کے بعد پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی طیاروں نے مظفر آباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی اور بھارتی طیارے اپنے نصب ہتھیار بالاکوٹ کے قریب گرا کر فرار ہوگئے۔

Recommended For You

Leave a Comment