مسلہ کشمیر اقوام متحدہ کے بعد یورپین پارلیمنٹ سمیت عالمی سطح پر اجاگر ہورہاہے

لزبن (ضیاءسید سے) 

مقبوضہ کشمیر کی عوام کی قربانیوں کی بدولت مسلہ کشمیر اقوام متحدہ کے بعد یورپین پارلیمنٹ سمیت عالمی سطح پر جس طرح اجاگر ہوتا چلا جا رہاہے اس سے ہندوستان کی جگ ہسائی اور مکروہ چہرہ عالمی برادری کے سامنے بے نقاب ہو رہاہے پلوامہ میں دہشت گردی کا واقعہ کروا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش بھی بری طرح ناکام ہوئی ہے 

تحریک آزادی کشمیر یورپ کے زیر اہتمام 

کشمیری عوام اور پاکستانی افواج سے اظہاریکجہتی کے لیےتقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کی صدارت راجہ حسنین نواز نے کی تقریب سے سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شازیہ سہیل میر اور سابق ایم ایل اے قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر  مرزا شفیق جرال نے بھی ٹیلی فونک خطاب کیا جبکہ 

تقریب سے راجہ حسنین نواز، ضیاءسید، سید خالد عباس، سرفراز فرانسس، سید افتخار گردیزی،




، راجہ زاہد اقبال، راجہ آفاق قمر جنجوعہ اور دیگر مقررین نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ہندوستان میں الیکشن شروع ہوتا ہے تب ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کو پاکستان سے منسلک کر کے اقتدار کے حصول کے لیے ووٹ حاصل کیا جاتا ہے مقررین نے کہاکہ اس وقت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلوانے والے ہندوستان میں  35سے زائد علیدگی کی تحریکیں جاری ہیں جن میں سے پندرہ تحریکیں انتہائی مضبوط ہیں اور جمہوریت کے چیمپین ہندوستان میں کشمیر کے مسلمانوں کے علاوہ پورے ملک میں اقلیتوں کے ساتھ جو ظلم و ستم ہو رہے ہیں وہ کھلم کھلا دہشت گردی ہے اقوام متحدہ کی خاموشی قابل افسوس ہے اقوام متحدہ کو کشمیر کے مسلہ کے حل کے لیے اپنی پاس کردہ قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہو گا ہندوستان نے خطے کا امن تباہ کر رکھا ہے قتل و غارت، دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی معمول بن چکا ہے جبکہ پاکستان کے امن اور پیار محبت کے پیغام کو کمزوری سمجھنا ہندوستان کی کم عقلی اور وہم ہے پاکستان نے دہشت گردی کے واقعات کی ہمیشہ مزمت کی ہے اور مسلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اقدامات کیے ہیں اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو ہم ایک قوم بن کے اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے، مسلہ کشمیر ایک عالمگیر تحریک سے بہتر طور پر اجاگر ہوا ہے اور ہندوستان کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لایا جا رہا ہے۔

 تقریب میں ضیاءسید، غضنفر جاوید، شیخ عمر، سرفراز فرانسس، محمد دآور، عدیل احسان، علی خان، سید زین حیدر،سیٹھ آصف ایوب، راجہ احمد سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

Recommended For You

Leave a Comment