پاکستان کے لیے سرمایہ کاری، اور اورسیز پاکستانیوں کے حقوق

(تحریر، محمد طارق)
آج پاکستان بناو سرٹیفکیٹ کے اجرا کی تقریب سے وزیر خزانہ اسد عمر نے خطاب کرتے کہا کہ پانچ ماہ کی سب سے اچھی خبر یہ ہے کہ دنیا بھر سے با صلاحیت پاکستانی اپنے مادر وطن کے لیے کچھ کرنے کے خواہش مند ہیں ، پاکستان کی ترقی کے لیے ان کا کلیدی کردار ہے ، اس لیے اس سرٹیفکیٹ کی خریداری میں اورسیز پاکستانیوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے ، آج کی حکومت اور سابقہ حکومتوں کے عہدے دار اچھی طرح آگاہ ہیں کہ پاکستان میں ہر مشکل وقت میں اورسیز پاکستانیوں کا اہم کردار رہا ہے ، اورسیز پاکستانی بھی اپنے وطن کی کسی بھی موقع پر مدد کرنے کو اپنا اعزاز سمجھتے ہیں –

80 لاکھ سے زائد پاکستانی بیرونِ ملک رہتے ہیں ، جن کو حکومتیں اورسیز پاکستانی کا نام دیتی ہیں، زیادہ تر پاکستانی عرب ممالک یورپ، امریکہ ، کنیڈا میں رہ رہے ہیں،
جو دن رات محنت کر کے پاکستان میں زرمبادلہ بھیج رہے ہیں۔ جو پاکستان کی معیشت کے لئے بہت بڑی آمدنی ہے بیرون ملک پاکستانیوں کو بہت سے مسائل درپیش آتے ہیں جو حکومتی توجہ کے طلب گار ہوتے ہیں لیکن ہماری ہر حکومت اس معاملے میں اچھی کارکردگی تو دور کی بات اس طرف کسی کا رجحان تک نہیں گیا۔ چھوٹے موٹے ذاتی مسائل تو اورسیز پاکستانی خود ہی حل کر لیتے ہیں-

پاکستانی حکومتیں اورسیز پاکستانیوں سے پیسے بٹورنے میں نئے سے نیا منصوبہ لاتی ہیں ، لیکن اورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں ووٹ ڈالنے ، انتخابات میں امیدوار بننے کی اجازت نہیں دیتی –

حالات یہ ہیں کہ سیاسی پارٹیوں کے اندر سنٹرل کمیٹی سے لیکر نچلی سطح تک ، بلکہ اورسیز باڈیز تک
( اپنے کرونیز کو غیر جمہوری طریقے سے اور سیز کے سروں پر بٹھا دیتے ہیں )
اورسیز پاکستانیوں کو نہ فیصلہ سازی میں شریک کرتی ہیں ، نہ کسی عہدے میں شریک کرتی ہیں ، نہ اورسیز پاکستانیوں کو جمہوری راستہ دیتی ہیں کہ اورسیز پاکستانی اپنی سیاسی جدوجہد سے پاکستانی سیاسی پارٹیوں میں اعلی عہدوں تک پہنچ سکے –

اس لیے یہ انتہائی ضروری ہے کہ اورسیز پاکستانیوں کو دوہری شہریت یا پاکستان اوریجن کارڈ کے ساتھ کم از کم ضلع، تحصیل ، یونین کونسل سطح تک انتخابات میں ووٹ ڈالنے اور امید وار بننے کی اجازت دی جائے ، اس سلسلے میں جلد از قانون سازی کی جائے –

اگر اورسیزپاکستانی پاکستانی حکومتوں ، پاکستانی سیاسی پارٹیوں کے فیصلہ کن فورمز میں فیصلے کرنے میں شریک نہیں کیے جاسکتے، ان کو اس وقت مختلف بہانوں سے ٹال دیا جاتا ہے تو پھر اورسیز پاکستانی کیونکر صرف فنڈ فنڈز دیتے رہیں ، پاکستان کے لیے سرمایہ کاری کریں ؟؟؟

 

Recommended For You

Leave a Comment