اسلام آباد۔راولپنڈی ویلفیئرسوسائٹی ناروے کا اجلاس، ڈیم فنڈ اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا

This slideshow requires JavaScript.

اوسلو (پ۔ر)۔

اسلام آباد۔راولپنڈی ویلفیئرسوسائٹی ناروے کی کابینہ اور مشاورتی بورڈ کا اجلاس گذشتہ روزاوسلو میں منعقد ہوا جس میں سوسائٹی کے صدر مرزا محمد ذوالفقار، نائب صدر خالد اسحاق، جنرل سیکرٹری راشد اعوان اور فنانس سیکرٹری اقبال اختر خان کے علاوہ اور مشاورتی بورڈ کے اراکین سابق صدر سوسائتی مرزا محمد انور بیگ، علی اصغرشاہد، چوہدری اسماعیل سروربھٹیاں اور راجہ عاشق حسین نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے دوران پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کے لیے قائم کئے گئے فنڈ جیسے مثبت اقدامات کو سراہا گیا۔ اس فنڈ کے لئے ناروے سے جمع ہونے والی خطیررقم کے بارے میں بھی تبادلہ کیا گیا اور اس بات کو قابل ستائش قرار دیا گیا ہے کہ نارویجن پاکستانیوں نے دل کھول کر ڈیم فنڈ کے لیے چندہ دیا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد۔راولپنڈی ویلفیئرسوسائٹی ناروے نے اس فنڈ میں ایک لاکھ پانچ ہزار نارویجن کراون دیئے ہیں اور اس فنڈ کو جمع کرنے میں سوسائٹی کے اراکین نے بہت کوشش کی ہے، خاص طور پر سوسائٹی کے سینئر رہنما چوہدری مظہرحسین، ان کی فیملی اور احباب نے اس کام میں بھرپور حصہ لیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد۔راولپنڈی ویلفیئرسوسائٹی ناروے ان نارویجن پاکستانی تنطیموں میں شامل ہے جنہیں سفارتخانہ پاکستان نے ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر تعریفی سند جاری کی ہے۔

اجلاس کے دوران نادرا اوریجن کارڈ سے متعلق مسائل پر غور کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس بارے میں ایک خط وزیرمملکت داخلہ امور شہریار آفریدی کو لکھا جائے گا تاکہ یہ مسائل حل کئے جاسکیں۔ ان مسائل میں اوریجن کارڈ کی بعض بنکوں اور دیگر اداروں میں قابل استعمال نہ ہونا شامل ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا کہ نادرا اوریجن کارڈ والوں کو بی فارم بھی جاری نہیں کرتا۔ اس خط کے ذریعے وزیرموصوف سے درخواست کی جائے گی کہ وہ نادرا کے اوریجن کارڈز کا ڈیٹا تمام بنکوں اور دیگر اداروں میں اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ضروری ہدایت جاری کریں تاکہ یہ ادارے بلاتفریق اوریجن کارڈ کو قبول کریں اور اوریجن کارڈ والوں کی مشکلات ختم ہوسکیں۔

اجلاس کے دوران سوسائٹی کے دو سینئر رہنماووں سابق صدر مرزا انور بیگ اور موجودہ نائب صدر خالد اسحاق کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی گئی اور ان کی صحت و سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔ اس پر مسرت کے موقع پران ہردلعزیز شخصیات کے ناموں سے مزئین کیک بھی کاٹا گیا۔

Recommended For You

Leave a Comment