پاکستان فیملی نیٹ ورک ناروے کے زیراہتمام  ” ایک شام پروگریسو دوستوں کے نام ” ۔

This slideshow requires JavaScript.

اوسلو (خصوصی رپورٹ) پاکستان فیملی نیٹ ورک ناروے نے ایک تقریب کا اھتمام فوروست لائبریری میں ” ایک شام پروگریسو دوستوں کے نام ” سے کیا۔

فیملی نیٹ ورک کے صدر نثار بھگت نے شرکاء کو خوشآمدید کہا اور تقریب کے انعقاد کا مقصد بیان کرتے ہوئے اپنی پرانی یادیں شرکاء کے گوش گزار کیں۔ نظامت کے فرائض اصغر شاھد نے ادا انجام دیئے۔

سینئرصحافی اور ممتاز دانشور سید مجاہد علی نے تارکین وطن اور پناہ گزینوں کی ناروے آمد اور مشکلات کے حوالے سے مضمون پڑھ کر سنایا۔

میرا سنٹر کی روح رواں فاخرہ سلیمی نے تارکین وطن خواتین کے مسائل پر گفتگو کی۔ شاعر و ادیب مسعود منور نے ادب، سیاست اور سماجی حوالوں سے مقالہ پڑھا اور اپنا کلام بھی سنایا۔

معروف شاعر خالد تھتھال نے پنجابی کی خوبصورت نظم سنائی۔ تقریب سے خالد سلیمی، ارشد بٹ، شہباز طارق، اوورسیز گلوبل  ٹی وی کے ارشد وحید چوہدری اور پرویز اقبال نے بھی خطاب کیا اور ترنم سے ھیر سنائی۔ اس دوران پی پی پی کے رہنما جاوید  اقبال، سماجی شخصیت مبارک شاہ، ملک اشرف و دیگر بھی موجود تھے۔

آخر میں جرمنی سے آئے صدارتی ایوارڈ یافتہ استاد اشرف شریف خان اور استاد آصف مسیح نے موسیقی کا خوبصورت پروگرام پیش کیا۔

Recommended For You

Leave a Comment