ونان: پاکستانی سفیرخالد عثمان قیصر کیجانب سے سید اعجاز حیدر مرحوم کی خدمات کا اعتراف اتحاد بین المسلمین، بین المذاہب ہم آہنگی،جذبہ حُب الوطنی اور بے لوث انسانی خدمات پر خراج تحسین کیا

ایتھنز(رپورٹ) گزشتہ ہفتے یونان میں تعینات پاکستانی سفیر خالد عثمان قیصر کی جانب سے یونان کی ممتاز اور بزرگ سماجی شخصیت سید اعجاز حیدر رضوی المعروف حیدر شاہ مرحوم کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اُنکے لواحقین کو تعریفی سند پیش کی، تفصیلات کے مطابق سفیر پاکستان خالد عثمان قیصر نے سید اعجاز حیدر رضوی کی کاوشوں بالخصوص اتحاد بین المسلمین کے قیام، یونان کی پہلی رجسٹرڈ عبادتگاہ کی بنیاد، نماز عیدین کیلئے باقاعدہ اجازت کے حصول،بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ، پاکستانی مصنوعات اور برآمدی اشیاء کا یونان میں تعارف، قومی تہواروں کے انعقاد،جذبہ حُب الوطنی اوردیگر بے لوث انسانی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دین و ملت کیلئے اُنکی خدمات ناقابل فراموش ہیں اللہ تعالی اُن کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اس موقع پر یونان میں رہنے والی پاکستانی برادری کا سید اعجاز حیدر رضوی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مرحوم نے اپنی ساری زندگی اصولوں کے تحت گزاری اور اُنکی پاسداری کرتے رہے، گروہی مفادات کو ہمیشہ رَد کیا،اُن کے مضبوط ارادے کبھی پست ہوتے نہیں دیکھے،وہ اپنی غیر جانبدارانہ سوچ کے باعث تمام مکاتب فکر حلقوں میں یکساں مقبول تھے، آزادی مذہب کیلئے کی جانیوالی اُنکی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔
یاد رہے کہ بزرگ سماجی شخصیت سید اعجاز حیدررضوی اپنی زندگی کے چالیس سے زائدسال یونان میں گزارنے کے بعد مارچ 2017میں ہارٹ اٹیک کے باعث خالق حقیقی سے جاملے تھے،اُنکے انتقال کی خبردینی اور سماجی تنظیموں کے لئے گہرے صدمہ کاباعث بنی، اُنکے انتقال کے بعد قیمتی اور گرانقدرخدمات کے اعتراف میں یونان اور یورپ کے متعدد مراکز میں قرآن خوانی اور ایصال ثواب کا اہتمام کیاگیاتھا، سید اعجاز حیدر رضوی کے انتقال پر مختلف سرکاری اداروں، نامور شخصیات اورتنظیمات کے ذمہ داران نے گہرے رنج و الم کااظہا رکرتے ہوئے اُن کے انتقال کو عظیم خسارہ قرار دیاتھا،جبکہ مرحوم کی نماز جنازہ یونان میں نم آنکھوں کے ساتھ ادا کی گئی تھی ، بعد ازاں کراچی میں واقع قبرستان وادی حسین ؑ میں تدفین عمل میں آئی تھی۔




Recommended For You

Leave a Comment