آغا سراج درانی دوسری مرتبہ اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب

سراج درانی

پاکستان پیپلز پارٹی امیدوار آغا سراج درانی دوسری مرتبہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔

اسپیکر منتخب ہونے کے بعد آغا سراج درانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، پریزائیڈنگ افسر نادر مگسی نے ان سے حلف لیا۔

اس سے قبل سندھ اسمبلی کا اجلاس پریزائیڈنگ افسر نادر مگسی کی زیرصدارت ہوا جس میں اسپیکر کے انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری کی گئی۔

سندھ اسمبلی کے کل 158 میں سے سراج درانی نے 96 ووٹ حاصل کیے، حاوید حنیف نے 59 ووٹ حاصل کیے جبکہ 3 مسترد ہوئے۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے اسپیکر کے لیے آغا سراج درانی امیدوار تھے جب کہ ان کے مد مقابل متحدہ اپوزیشن کے امیدوار جاوید حنیف تھے۔

آغا سراج درانی کے اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا مرحلہ شروع ہوگیا۔

پیپلزپارٹی کی جانب ڈپٹی اسپیکر کے لیے ریحانہ لغاری جبکہ متحدہ اپوزیشن کی طرف سے رابیعہ اظفر امیدوار ہیں۔

خبر: جنگ

Recommended For You

Leave a Comment