امیرجماعت اسلامی پاکستان کی ناروے میں دینی، سماجی و ثقافتی شخصیات کے ساتھ نشست: بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے

This slideshow requires JavaScript.

رپورٹ: محمد طارق

اسٹیسکو کو چیلنج کیے بغیر معاشرے میں تبدیلی نہیں لائی جا سکتی۔ یہ بات امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق نے اپنے دورہ ناروے کے دوران اوسلو میں مقامی پاکستانی نژاد علماء کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ تقریب میں مذہبی، سماجی اور ثقافتی تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں تبدیلی کے لیے ضرورت ہے کہ آج کے اسٹیسکو کا عملی میدان میں مقابلہ کیا جائے۔

 – ہم ایک خوشحال رفاعی ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں- نماز کے بعد ہم دعا مانگتے ہیں، دنیا حسنہ ہے -دنیا حسنہ کیاہے ، ایک مکمل آئیڈیل زندگی، جہاں امن ، روزگار، خوشحالی ہو، اسی منزل کا حصول مومن کی میراث- مسلمان کا اس دنیا میں بڑ ا مقام ہے – اورسیزپاکستانی نبی پاک کے سفیر ہیں-اللہ نے ہم کو ایک نظام دیا ہے-اس میں معاشی، سیاسی، ہر حقوق کے تحفظ کا نظام بنایا – اس نظام کو سمجھنے کی ضرورت ہے- اس دنیا میں ہماری لڑائی کرسی کی نہیں بلکہ اسلامی نظام کو نافذ کرنے کی ہے ، ہمیں تقسیم کر دیا گیا ، نسلوں ، فرقوں میں، اب تو حالات یہ ہے کہ جب دو مذہبی جماعتیں آپس میں ملیں تو یہ میڈیا میں سب سے بڑی خبر بنتی ہے – پاکستان کو اللہ تعالی نے ہر قسم کی معدنیات سے نوازا، ہمارے ہاں بہت صلاحیت والی افرادی قوت، اس سب کے باوجود دنیا میں ہمارا مقام نہیں، ہمارے ہاں جب تک اسلامی نظام نہیں ہوگا تو ہم کبھی بھی منزل پر نہیں پہنچ پائیں گے- مزید کہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم امریکی عوام کے خلاف نہیں، ہمارا اختلاف صرف امریکی حکومتی پالیسیوں کے خلاف، کیونکہ امریکی حکومت کی زیادہ تر خارجی پالیسیاں مسلم ممالک کے مفادات کے خلاف ہوتی ہیں-




اس تقریب میں امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات ڈاکٹر طارق سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس دن ہم نے اسلام کے پیغام قناعت پسندی کو سمجھ لیا اسی دن سے معاشرے میں ہرسطح پر مثبت اثرات ظاہر ہونے شروع ہو جائیں گے – مسلم یورپین کونسل کے سربراہ میاں عبدالحق نے تقریر کرتا ہوا کہ یورپ میں ہم مسلمان اپنی مرضی سے آباد نہیں ہوئے، بلکہ یہ مشییت الہی ہے، کہ ہم مسلمانوں سے اللہ تعالی کوئی بڑا کام لینا والا ہے ، فی الوقت ہم سب کی ذمےداری بنتی ہے کہ ہم آپس میں اتحاد کریں اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھے- تلاوت امام مسجد اسجد – مولانا محبوب  نے علماءکرام کا استقبال اور سنیٹر امیر جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق، امیر جماعت اسلامی گجرات کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم – جماعت اہل سنت کے امام نعمت علی شاہ بخاری ، مسلم کونسل یورپ کے صدر عبد الحق کا اسٹیج پر استقبال کیا – ایان حشام، نے حمد پڑھی – لبیر پارٹی کے شہباز طارق، کنزریٹو ہائرے کے طلعت بٹ ، الفلاح کے حاجی محمد افضال، پاک ناروے فورم کے سرپرست اعلئ چوہدری محمد اسماعیل سرور، المدثر ٹرسٹ کے محمد اسلم – مسلم سنٹر نورد سٹراند کے منتظم اعلی راجہ اقبال ، بورڈ کے ممبر منشا احمد ، ممتاز سماجی کارکن ملک حمزہ اعوان ، اطہر علی ، کے ساتھ متعدد لوگوں نے شرکت کی۔-

Recommended For You

Leave a Comment