نواز شریف و شہبازشریف کی محمد بن سلمان سے ملاقات

Nawaz Sharif meets Muhammad Bin Salman

سابق وزریر اعظم محمد نواز شریف اوروزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات کی۔

ترجمان شریف فیملی کا کہنا ہے کہ ملاقات تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی ،ملاقات کے بعد نوازشریف حاضری کیلئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے طیارے پر مدینہ منورہ گئے،نوازشریف نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری بھی دی ،حاضری کے بعد دوبارہ واپس جدہ روانہ ہوگئے ۔

ترجمان شریف فیملی کے مطابق نوازشریف آج دوپہر اسلام آباد روانگی سے پہلے عمرے کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ جائیں گئے۔

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment