آٹھویں قسط- جمہوریت کیوں ؟ خوشحال معاشرے کا قیام ،


( تحریر ،محمد طارق )

آج کی دنیا میں جمہوری ممالک خوشحال اور خوشحال ممالک میں جمہوریت ہے –

شمالی امریکہ ، مغربی یورپ اور آسٹریلیا میں جمہوری روایات کی جڑیں اور جمہوری طرز حکومت انتہائی مضبوط ، جمہوری روایات کے ساتھ ان ممالک میں معاشی خوشحالی بھی ہے ، جمہوری طرز حکومت کو اپنانے والے نئے ممالک بھی خوشحال ہونا شروع ہوگئے، جیسے لاطینی امریکہ میں کوسٹا ریکا، یوروگوائے ، افریقہ میں بوٹسوانا، مشرقی ایشیا میں تائیوان، جنوبی کوریا اور جاپان شامل ہیں ، یہ ممالک نہ صرف اجتماعی جمہوری فیصلہ سازی کے پیروکار ہیں ، بلکہ انہی جمہوری اقدار کی بدولت ان ممالک کی فی کس آمدن بھی سب سے زیادہ ہے –

دنیا میں انڈیا ایک ایسا ملک ہے جو جمہوری نظام حکومت رکھنے کے باوجود مکمل طور پر خوشحال نہ ہوسکا ، انڈیا میں اب بھی بہت زیادہ غربت پائی جاتی ہے، لیکن انڈیا کے چند صوبے جیسے کریلا جمہوریت کی وجہ سے کافی خوشحال ہوا ہے –

چین بھی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی طرف بڑھ رہا ہے ، لیکن چین کی معاشی پرفرمانس کا انڈکس بمقابلہ جمہوری ملکوں جاپان ، جنوبی کوریا سے بہت نیچے-

یہاں پر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا جمہوری روایات، جمہوری نظام حکومت کی وجہ سے جمہوری ممالک خوشحال ہیں ؟ ہم یقینی طور پر تو نہیں کہ سکتے ، لیکن یہ نقطہ یقینی ہے کہ جمہوریت معاشروں کو خوشحالی کی طرف لے جاتی ہے ، بلکہ خوشحال ممالک کی خوشحالی جمہوری طرز عمل کی مکمل عکاسی کرتی ہے –

جنوبی کوریا اور تائیوان میں معاشی ترقی کا آغاز آٹوکریسی یعنی غیر جمہوری نظام کے تحت شروع ہوا مگر ان ممالک کی فی کس آمدنی میں حد درجہ اضافہ جمہوری دور میں ہوا –

جمہوری نظام حکومت میں خوشحالی کسی بھی ملک میں ان نکات کے موجود ہونے اور ان پر عمل پیرا ہونے سے پیدا ہوتی ہے –

جمہوری نظام حکومت میں شہری اپنے آپ کو محفوظ،اور اپنے مستقبل کو محفوظ سمجھتا ہے ، اس لیے جمہوری ملک کا شہری کسی بھی سطح پر سرمایہ کاری کرنے سے نہیں گھبراتا-

جمہوری نظام میں سرکاری و غیر سرکاری معلومات تک رسائی آسان ہوتی ، ان معلومات کی روشنی میں سرمایہ کار کو صحیح سمت سرمایہ کاری کرنے میں مدد ملتی ہے-

جمہوری نظام میں شہری اور سرمایہ کار دونوں کی زندگیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جاتا ہے ، سرمایہ کار کو معاشی تحفظ بھی دیا جاتا ہے کہ اگر سرمایہ کار کسی ایک پروجیکٹ میں فیل ہوتا ہے ، تو دوسرے پروجیکٹ کو شروع کرنے میں ملکی فنانس سیکٹر سرمایہ کار کی ہر طرح کی حوصلہ افزائی کرتا ہے –

جمہوری نظام فری مارکیٹ کے طریقہ کار کو مکمل سپورٹ کرتا ہے ، جس سے اجارادارنہ طریقہ مارکیٹ کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے ، ملک کے ہر سرمایہ کار کو سرمایہ کاری ، کاروبار کرنے کے یکساں مواقع فراہم ہوتے ہیں –

آٹوکریسی ، غیر جمہوری نظام حکومت کے ملک چین کا دعوی ہے کہ آٹو کریسی نظام بھی معاشرے میں خوشحالی لے کر آتا ہے ، چینی حکومت کے بقول پچھلی 2 دہائیوں سے چین میں فی کس آمدنی 100 % کی شرح سے بڑھی ہے ، جس سے کروڑوں لوگ غربت سے نکل کر متوسط آمدن گروپ میں آگئے ہیں ، لیکن بدقسمتی سے چینی حکومت اور آٹوکریسی نظام کے مدعا دنیا اور اپنے شہریوں کو یہ بتانے سے کتراتے ہیں، کہ چین شہریوں کی معاشی ترقی صرف اور صرف چینی شہریوں کے بنیادی حقوق ، انسانی بنیادی آزادیاں سلب کرنے اور ان پر پابندیاں عائد کرنے کے باعث ہوئی ہے –

دوسری طرف دنیا میں جمہوری طرز حکومت ہی ہے جو شہریوں کو بنیادی حقوق ، بنیادی آزادیاں مہیا کرنے کے ساتھ شہریوں کو معاشی طور پر بھی خوشحال کر دیتا ہے –

Recommended For You

Leave a Comment