ہمشیہ جیتنے والا کپتان آخر زندگی کی بازی ہار گیا

This slideshow requires JavaScript.

( تحریر، محمد طارق )

ناروے کرکٹ کی سب سے بڑی شخصیت کپتان خالد محمود دنیائے فانی سے رخصت ہوگئے- کپتان خالد محمود ناروے کے سماجی، سیاسی ، کھیل خصوصا کرکٹ کے حلقوں میں اپنا منفرد مقام رکھتے تھے – کپتان خالد محمود ناروے کرکٹ کے بانیوں میں سے ہیں، جنہوں نے اپنی ساری زندگی ناروے کرکٹ کی ترقی میں وقف کر دی ، خالد محمود صاحب 70 کی دھائی میں اپنے والدین کے ساتھ ناروے آئے ، لاہور میں اچھی ٹیموں میں کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے ناروے آتے ہی ناروے کرکٹ کے پہلے کلب سنٹر م کرکٹ کلب سے کرکٹ کھیلنے کا آغاز کیا ، اور آخر تک اسی کلب سے وابستہ رہے – کپتان خالد محمود صاحب آجکل نارویجین کرکٹ فیڈریشن میں کرکٹ ڈیویلپمنٹ پروگرام کے آرگنائزر عہدے پر فائز تھے – کپتان خالد ناروے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ بھی رہے ، انہوں نے15 سال تک سنٹر م کرکٹ کلب کی کپتانی کی ، انہوں نے اپنے کرکٹ کیرئیر میں نارویجین کرکٹ فیڈریشن کے مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں- پچلھے چند سالوں میں ان کو موذی مرض سرطان تشخیص ہوا، اس مرض کا اس وقت علاج کیا گیا ، وہ دوبارہ نارمل زندگی گذرانے لگے ، بلکہ زیادہ سرگرم ہو کر ناروے کی کرکٹ کی ترقی میں کرکٹ کے میدانوں اور کرکٹ کے انتظامی امور میں اپنا بھرپور کردار کرنے لگے – پچلھے ہفتے ان کو جسم میں تھوڑی تکلیف ہوئی اور ان کو ہسپتال داخل کر لیا گیا ، ڈاکٹرز نے اپنے ٹریٹمنٹ شروع کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ سرطان سارے جسم میں پھیل چکا ہے – اور آخرکار کرکٹ کے میدانوں میں ہمشیہ جیتنے والا کپتان خالد اپنی زندگی کی بازی ہار گیا ۔

انااللہ واناالہ راجعون

Recommended For You

Leave a Comment