معروف نارویجن پاکستانی شخصیت مرحوم جنرل اشرف کی یاد میں ایک پروقار تقریب

This slideshow requires JavaScript.

اوسلو (رپورٹ: اصغرشاہد)

ناروے کی معروف سماجی اور مذھبی شخصیت حاجی محمد اشرف المعروف جنرل اشرف کی پہلی برسی کے موقع ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب کا اہتمام مرحوم کے فرزندان محمد طارق اور تنویر اشرف اور بھتیجوں طاہر محمود اور آفتاب احمد نے ورلڈ اسلامک مشن مسجد ھولملیہ، اوسلو میں کیا۔ تقریب کا آغازقرآن کی تلاوت سے ہوا جس کی سعادت قاری خالدرضاقادری نے حاصل کی۔

پیغمبرگرامی (ص) کے حضور نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا گیا۔ نعت خوانی میں حصہ لینے والوں میں صارم طارق، رومان قدیر، محمد سرفراز، حسن اختر اور احسن اعوان قابل ذکر ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ھوئے جنرل اشرف کے دیرہنہ ساتھیوں اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے صدر مرزا ذوالفقار اور نارویجین پارلیمنٹ کے سابق رکن شہباز طارق نے مرحوم کی ناروے میں سماجی اور دینی خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ ورلڈ اسلامک مشن مورٹنسرو کے امام و خطیب مولانا طاہر عزیز نے نوجوانوں کی تربیت اور والدین کی ذمہ داریاں کے حوالے سے خطاب کیا۔ 
تقریب کے شرکاء میں سنسن کرکٹ کلب کے سجاد حسین شاہ ، رخسار احمد، کامران صادق اور عابد شاہ کے علاوہ سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات میں نثارگوندل امتیاز گوندل، چوہدری شوکت ، راجہ غضنفر، چوہدری مظہر، چوہدری عجب، چوہدری ظہور، حاجی سلیمان قدیر سلیمان، خرم اعوان، علی اصغرشاہد اور علی غضنفر شامل تھے۔ آخر میں سب نے مل کر سلام پڑھا اور مرحوم جنرل اشرف کی مغفرت کے لیے دعا کی گئ۔ اختتام پر لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔
واضح رھے کہ مرحوم حاجی محمد اشرف کا تعلق ضلع جہلم کی تحصیل سوھاوہ کے نواحی گاؤں بھت مست سے تھا۔ وہ ستر کی دھائی میں پاکستان سے تلاش روزگار کے سلسلے میں ناروے آ گئے۔ 
ناروے میں پاکستانی کمیونٹی کو منظم کرنے میں ہمیشہ سرگرم رھے اور ناروے کی سب سے بڑی مسجد اہلسنت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ مرکزی جماعت اہل سنت ناروے کے کئ سال تک جنرل سیکریٹری رھے۔ 
مرحوم حاجی محمد اشرف سماجی اور دینی کاوشوں کے علاوہ اپنا کاروبار بھی بخوبی چلاتے رھے۔ 
کبھی کبھار بعض اخبارات میں اوسلو کی ڈائری بھی لکھتے رھے۔




Recommended For You

Leave a Comment