حکومت کا دھرنا قائدین سے دوبارہ مذاکرات کرنے کا فیصلہ

prime minister of Pakistan

اسلام آباد (جنگ):وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں دھرنا قائدین سے دوبارہ مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

سیکیورٹی اجلاس میں آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی ،وزیر داخلہ سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی ،شرکاء نے اتفاق کیا کہ امن کی بحالی کے لئے فوج آئینی کردار مثبت طریقے سے ادا کرے گی ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ آئین کی آرٹیکل 245 کے تحت فوج سرکاری تنصیبات کی حفاظت کے لئے موجود رہے گی جبکہ مظاہرین کو منتشر کرنے کی ذمہ داری پولیس اور سول سیکیورٹی اداروں کی ہے۔

ذرائع کے مطابق نجی چینلز کی نشریات کی بحالی میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا ،انہوں نے وزیراعظم سے کہا کہ نیوز چینلز کی نشریات کی بندش سے اچھا پیغام نہیں جارہا ہے ۔

نجی چینلز کی بحالی کا فیصلہ بھی اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس میں کیا گیا ،جس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی شریک تھے ۔

 




Recommended For You

Leave a Comment