شاہ محمود سے بھارت چھوڑنے کو کہا، پرناب مکھر جی کا انکشاف

Former Indian President Parnab Mukherjee

بھارت کے سابق صدر پرناب مکھر جی نے ممبئی حملے کے بعد ان دنوں بھارت کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان کے اس وقت کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کوبھارت چھوڑ کر واپس پاکستان چلے جانے کیلئے کہا تھا۔

اس بات کا انکشاف بھارت کے سابق صدر پراناب مکھر جی نے اپنی نئی کتاب

’’1996-2012 The Coalition Years‘‘ میں کیا ہے جس کی تقریب رونمائی گزشتہ روز بھارت میں ہوئی۔

پرناب مکھر جی اس وقت بھارت کے وزیر برائے خارجہ امور خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

پاناب مکھر جی اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ شاہ محمود قریشی ممبئی حملے کے ایک روز بعد بھارت میں پریس کانفرنس کر رہے تھے،میں نے ایک بھارتی صحافی کو فون کرکے پریس کانفرنس میں مداخلت کی اور شاہ محمود قریشی سے فوری طور پر بات کرنے کے لیے ان پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پریس کانفرنس کے دوران ہی شاہ محمود قریشی کی مجھ سے بات چیت ہو ئی جس میں ان کو مشورہ دیا کہ وہ فوری طور پر بھارت چھوڑ دیں، انہیں ہم نے جہاز مہیا کرنے کی بھی پیشکش کی تاہم پاکستانی ہائی کمیشن سے مشاورت کے بعد انہیں پاک فضائیہ کا ایک طیارہ انہیں پاکستان واپس لے کر گیا ۔

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment