نوازشریف کا ختم نبوت سے متعلق حلف نامے میں ترمیم کے معاملے پرتحقیقات کا حکم

nawaz sharif

سابق وزیراعظم نواز شریف نے ختم نبوت سے متعلق حلف نامے میں ترمیم کرنے کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف نے کاغذات نامزدگی میں ترمیم کے معاملے پر تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کے سربراہ مسلم لیگ (ن) کے چیرمین سینیٹر راجہ ظفرالحق ہوں گے جب کہ دیگر ارکان میں وزیرماحولیات مشاہداللہ خان اور وزیرداخلہ احسن اقبال شامل ہیں۔

ختم نبوت سے متعلق حلف نامے میں ترمیم کے حوالے سے قائم تحقیقاتی کمیٹی غیر ذمہ داری برتنے والوں کی نشاندہی کرے گی اور 24 گھنٹوں کے اندر مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف کو رپورٹ پیش کرے گی اور وہ پارٹی ڈسپلن کے مطابق ذمہ داران کے خلاف کارروائی کریں گے۔

واضح رہے کچھ روز قبل قومی اسمبلی سے انتخابی اصلاحات بل پاس کیا گیا تھا جس میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی فارم کے حلف نامے میں تبدیلی کردی گئی تھی جو بعد ازاں اپوزیشن کی نشاندہی کے بعد واپس کرکے کاغذات نامزدگی کا پرانا فارم بحال کردیا گیا۔

خبر: ایکسپریس




Recommended For You

Leave a Comment