جھل مگسی: درگاہ فتح پور پر خودکش دھماکا، 13افراد جاں بحق

blast in jhal magsi

جھل مگسی میں واقع درگاہ فتح پور کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 13افراد جاں بحق اور معتدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اور امدادی اہلکاروں نے دھماکے کی جگہ بروقت پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔

بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دھماکا خود کش تھا اور اس کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ دھماکے کا ہدف سیکیورٹی اہلکار تھے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اسد اللہ کاکڑ کا کہنا ہے کہ دھماکا درگاہ کے مین گیٹ پر ہوا ہے جبکہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ کمشنر نے مزید بتایا کہ دھماکے میں 8 افراد زخمی ہیں۔

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment