افغانستان سے ابھی بھی خطرہ موجود ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

Asif Ghafoor

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ افغانستان سے ابھی بھی خطرہ موجود ہے اس لیے مغربی سرحد پر فوج رکھ رہے ہیں، ہم اپنی افواج کو ابھی بھی مغربی سرحد پر رکھنے پر مجبورہیں۔

راولپنڈی میں نیوز بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پُرامن پاکستان دکھائی دےرہا ہے،مغربی سرحد پر جو فوج ہے اس کا کچھ حصہ چھاؤنی میں واپس لےآئےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کےساتھ مغربی سرحدپرسیکورٹی کےاضافی اقدامات کیےجارہےہیں، پاکستان میں کسی دہشت گرد تنظیم کے ٹھکانےنہیں ہیں، بھارت کےنامناسب رویےکی وجہ سےمشرقی سرحدغیرمحفوظ اورخطرےسےبھرپورہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اندرونی مسائل اورکشمیر میں سیاسی مہم سےتوجہ ہٹانےکیلئے بھارت مشرقی سرحد پر جارحیت کررہا ہے،پاک فوج کےجواب کی وجہ سےبھارت نےبھاری نقصان اٹھایا ہے اوراگربازنہ آیاتومزید نقصان بھی اٹھائے گا۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان پُرامن ملک ہے، جنگ نہیں چاہتا، اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپورجواب دینے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں اور جواب دینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف ایران کا دورہ کریں گے، آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، راجگال میں جاری خیبرفورکامیابی سے جاری ہے، محرم بہت سالوں بعدبہت پُرامن رہے، بھائی چارےکی اچھی فضادیکھی گئی، سیکورٹی اداروں نےمحرم میں امن کیلئےانتھک کام کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ میرانشاہ میں کرکٹ میچ میں 25لاکھ کےقریب قبائلی بھائیوں نے میچ دیکھا،ایسا ہی ایک میچ کراچی میں بھی ہوگا، عوام کو یہ اعتماد اور فخرہوناچاہیےکہ ان کی فوج، رینجرز اور پولیس نےخطرات کا ڈٹ کرمقابلہ کیا۔

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment