پاکستان کاثقافتی وفدعباس فلکی کی قیادت میں ناروے پہنچ گیا، طائفہ پاکستان یونین ناروے کے پروگرام میں شرکت کرے گا

اوسلو: پاکستان کاثقافتی وفد معروف کمپیئرعباس فلکی کی قیادت میں ناروے پہنچ گیاہے۔ ثقافتی طائفہ انیس اگست کوناروے میں پاکستان یونین ناروے کے پروگرام میں شرکت کرے گا۔ یہ تقریب پاکستان کی آزادی کی ستر سالہ سالگرہ کے حوالے سے منعقد کیاجارہاہے۔ نا روے پہنچنے پر عباس فلکی نے بتایاکہ ان کی کوشش ہے کہ وہ پاکستانی ثقافت کو یورپ خصوصاً ناروے میں اجاگر کریں۔ وفد میں جنوبی پنجاب کی معروف گلوکارہ نادیہ ہاشمی اور فنکارعلی عباس بھی موجودہیں جو انیس اگست کے پروگرام میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔عباس فلکی جو ایک ایونٹس کمپنی کے ایم ڈی بھی ہیں۔عباس فلکی جنھوں نے اپنے کیئرکا آغاز صحافت اور اداکاری خصوصاً مزاحیہ اداکاری سے شروع کیاتھا، اس وقت پنجاب میں مختلف پروگراموں میں کمپیئرنگ اورمختلف اداروں کے پروگراموں بشمول ثقافتی پروراموں کا اہتمام کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ انھوں نے پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمر اقبال کا شکریہ ادکیاجوگذشتہ گیارہ سالوں سے ان کی خدمات حاصل کرر ہے ہیں۔

بلقیس ایدھی اور فیصل ایدھی ناروے پہنچ گئے، اوسلو میں پاکستان یونین نارو ے کے چیئرمین قمراقبال نے استقبال کیا

وہ پاکستان سے آرٹسٹوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں اور پاکستان یونین ناروے کے یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے پروگرام کے لیے بہترین فنکاروں کا انتخاب کرتے ہیں۔ عباس فلکی نے پاکستان کی تاریخ کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم بھی بنائی ہے جو انیس اگست کو پروگرام پیش کی جائے گی۔ فلم میں الفاظ کا چناؤ اور انہیں پیش کرنے کا انداز قابل ستائش ہے۔اس با رثقافتی شوکے لیے نادیہ ہاشمی جو جنوبی پنجاب کی ایک نامور فنکارہ ہیں کا انتخاب کیاگیاجو تین سال قبل بھی پاکستا ن یونین ناروے کی دعوت پر اوسلو آچکی ہیں۔ ان کے علاوہ علی عباس بھی ایک ابھرتے ہوئے گلوکار ہیں جن کا تعلق موسیقی گھرانے سے ہے اور وہ اس سے قبل ہندوستان کے ایک ٹی وی پربھی اپنے فن کا لوہا منواچکے ہیں۔کمپیئر عباس فلکی نے مزید کہاکہ پاکستان یونین ناروے نے نہ صرف ہمیں یورپ تک رسائی دی بلکہ مغرب میں پاکستانی فن و ثقافت کو پھیلانے میں اہم کردار اداکیاہے۔میں خصوصی طوراس بات کا اعتراف کرتاہوں کہ چوہدری قمراقبال کی وجہ سے ناروے میں مجھے بھی بہت پذیرائی ملی ہے۔یہاں میرے ٹینلٹ کو پھلنے اور پھولنے کا موقع دیا۔انھوں نے پاکستان یونین ناروے کو ناروے میں پاکستان کے حوالے سے پروگراموں کے انعقاد پر داد دی جو ایک غیرمنافع بخش تنظیم ہے جو اپنی مدد آپ کے تحت چل رہی ہے لیکن اس کے کاموں ہمیشہ محب الوطنی نظر آئی ہے۔پاکستان یونین ناروے نے پاکستان اور ناروے کے تعلقات کو فروغ دینے بھی اہم کردار اداکیاہے۔انیس اگست کو پاکستان یونین ناروے کے پروگرام میں سابق صد ر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اور نامور سماجی رہنماء مرحوم عبدالستار ایدھی کی زوجہ بلقیس ایدھی اورصاحبزادے فیصل ایدھی بھی پاکستان یونین ناروے کی خصوصی دعوت پر شریک ہورہے ہیں۔

Recommended For You

Leave a Comment