بلقیس ایدھی اور فیصل ایدھی ناروے پہنچ گئے، اوسلو میں پاکستان یونین نارو ے کے چیئرمین قمراقبال نے استقبال کیا

This slideshow requires JavaScript.

اوسلو: ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی مرحوم عبدالستار ایدھی کی زوجہ بیگم بلقیس ایدھی اور صاحبزادے فیصل ایدھی پاکستان یونین ناروے کی دعوت پر ناروے کے تین روزدورے پر جمعہ کے روز اوسلو پہنچ گئے۔ وہ انیس اگست کو پاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے ایک تقریب میں شرکت کریں گے۔ اوسلوپہنچنے پر پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال اور ان کے ہمراہ وفد نے بیگم بلقیس ایدھی اور فیصل ایدھی کا استقبال کیا۔استقبال کرنے والے وفد میں عطاانصاری (سینئر صحافی) ، چوہدری اشرف (ڈنمارک) ،سید ذکی الحسن شاہ، ملک پرویز، حاجی اصغردھکڑ، چوہدری تنویراحمدبھیبلی، ، میرناصر، حاجی اکرم سیکریالی، شیخ فوادانور، شاہ رخ سہیل، شاہد منیر،عبدالرحمان، ندیم رشید،  چوہدری احسان و دیگرشامل تھے۔

دوسری طرف ناروے میں ایدھی فاؤنڈیشن کے لیے فنڈریزنگ مہم جاری ہے۔ نارویجن پاکستانیوں کا ایک گروپ ایدھی فاؤنڈیشن کے لیے چندہ مہم رضاکارانہ طورپر چلارہاہے ۔ اس مہم کے سلسلے میں گروپ کو پاکستان یونین ناروے کا تعاون حاصل ہے۔ دوسری طرف پاکستان یونین نارو ے کی دعوت پر فیصل آباد کی کاروباری شخصیت اور سماجی رہنماء خواجہ ساجد رزاق سکہ ، پنجاب کے معروف کمپیئرعباس فلکی ، جنوبی پنجاب کی مشہورگلوکارہ نادیہ ہاشمی اور گلوکار علی عباس بھی پاکستان یونین ناروے کی دعوت پر ناروے پہنچ چکے ہیں۔ تقریب میں شرکت کے لیے سابق صدر پرویز مشرف پہلے ہی ناروے میں ہیں۔ اس تقریب کے دوران بلقیس ایدھی، پرویز مشرف، رزاق سکہ اور سینئر صحافی احمد نظامی کو ایوارڈ بھی دیئے جائیں گے۔

Recommended For You

Leave a Comment