نیب کی کارروائی، شریف خاندان کے 3افراد 18 اگست کو طلب

شریف خاندان کے خلاف نیب نے 4 ریفرنس قائم کرنے کے لیے 2مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دیں، حسین نوازسمیت شریف خاندان کے 3افراد کو 18 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت جاری ،جبکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے پانامہ فیصلے کی روشنی میں اہم فیصلے کر لیے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف 4 ریفرنسز کی تیاری کے لیے دو مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

نیب راولپنڈی کی ٹیم کی سربراہی ڈائریکٹر پنڈی رضوان احمد جبکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم لاہور کی سربراہی میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم کر رہے ہیں،نیب لاہور کی ٹیم نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس اور اسحاق ڈار کے اثاثوں کی تحقیقات آغاز کر دیا، نیب راولپنڈی کی ٹیم العزیزیہ اسٹیل کمپنی سمیت شریف فیملی کی 11 کے قریب کمپنیوں کی تحقیقات کرے گی۔

نیب لاہور نے ایس ای سی پی سے اسحاق ڈار اور اہل خانہ کی کمپنیوں کا ریکارڈ بھی طلب کرنے کےلیے بھی خط لکھ دیا۔نیب لاہور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس تیار کرے گی۔ نیب کوشریف فیملی،اسحاق ڈاراور کیپٹن صفدر کے خلاف 8 ستمبر تک ریفرنسز دائر کرنے ہیں۔

نیب آرڈیننس کے تحت چند دیگر ملکوں سے بھی کیسز سے متعلق مدد طلب کر لی گئی ہے۔

خبر: جنگ

Recommended For You

Leave a Comment