ناروے میں پاکستانیوں کی نئی نسل میں کالج کی سطح تک تعلیم 72 فیصد سے زائد ہوگئی ہے

Education Survey in Norway
اوسلو (بیورو رپورٹ)
 
ناروے کی وزارت تعلیم کے ایک سروے میں کہاگیاہے کہ پاکستانیوں سمیت غیرملکی پس منظر رکھنے والے لوگوں کی دوسری نسل میں کالج کی سطح  تعلیم کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہواہے۔
رپورٹ میں کہاگیاہے کہ غیرملکی پس منظررکھنے والے لوگوں خصوصاً نارویجن پاکستانیوں کے کچھ بچوں نے اپنے والدین کا تعلیمی مقام برقرار رکھا ہے اور بہت سے بچے اپنے والدین سے بھی آگے نکل گئے ہیں۔
اس سروے کے نتیجے میں مرتب ہونے والی رپورٹ میں کہاگیاہےکہ اس وقت غیرملکی پس منظر رکھنے والے لوگوں بشمول نارویجن پاکستانیوں کی دوسری نسل میں اعلیٰ تعلیم کی شرح ۴۔۷۲ فیصد ہے جبکہ یہی شرح چارسال قبل ۳۔۶۶فیصد تھی۔
یہ سروے رپورٹ جو ایک آن لائن نارویجن اخبار میں نارویجن زبان میں شائع ہوئی ہے، میں کہاگیاہےکہ ان غیرملکی پس منظر رکھنے والے تعلیم کے میدان میں تقریباً نارویجن لوگوں کے برابر ہوگئے جن کی اعلیٰ تعلیم کی شرح تہتر فیصد ہے۔ اس رپورٹ میں اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے ایک پاکستانی خاندان کو مثال کے طورپر پیش کیاگیاہے۔




Kadafi Zaman and his father Ch Zaman
یہ خاندان چوہدری محمد زمان کا خاندان ہے جن کا تعلق ضلع گجرات کے گاوں ناگڑیاں سے ہے اور وہ ستر کی دہائی میں ناروے آئے تھے۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم گجرات میں ہی حاصل کی جبکہ اعلیٰ تعلیم کے لیے پاکستان کے ایک شہر کا رخ کیا۔
ان کے فرزند قذافی زمان جو ناروے میں پیدا ہوئے اور اس وقت ناروے کے ایک بڑے صحافتی ادارے میں بطور صحافی خدمات انجام دے رہے ہیں، ناروے کے صحافتی حلقوں میں اہم مقام رکھتے ہیں۔ انھوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے نہ صرف اپنے خاندان کا تعلیمی معیار برقرار رکھاہے بلکہ نارویجن پاکستانی کمیونٹی اور ناروے کے اعلیٰ حلقوں میں بھی اپنا مقام بنایاہے۔ ناروے کے اس اخبار نے سروے رپورٹ کے ساتھ شلوار قمیض میں قذافی زمان اور انکے والد کی تصویر شائع کی ہے اور یہ بتایاکہ بیٹے نے اپنے پاکستان سے
آنے والے والد کا تعلیمی معیار برقرار رکھاہے۔
Deputy mayor of drammen
ادھر ناروے کے شہردریمن کے ڈپٹی میئر سید یوسف گیلانی جن کے والد بھی ستر کی دھائی میں ناروے آئے، کا کہناہے کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل پر فخر ہے جو ہرمیدان میں آگے جارہی ہیے۔ انھوں نے کہاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ سیاست کے میدان بھی نارویجن پاکستانی آگے آگے ہیں۔ انھوں نے بطور مثال کہاکہ حالیہ انتخابات کے نتیجے میں چارپاکستانی پس منظر رکھنے والے سیاستدان نارویجن قومی پارلمان کے رکن  منتخب ہوئے ہیں۔



Recommended For You

Leave a Comment