علامہ قاضی نیاز نقوی کی وفات پر یورپ کے پاکستانی علماء کا اظہار تعزیت

Late Allama Qazi Niaz Naqvi

 اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّــآ اِلَـیْہِ رٰجِعُوْنَ

پاکستان کے بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ قاضی سید نیازحسین نقوی (سربراہ جامعہ المنتظر لاہور) کی وفات پر یورپ کے مختلف ملکوں میں مقیم پاکستانی علماء نے انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا اور اسے  پوری ملت تشیع کیلئے ایک عظیم صدمہ قرار دیا ہے۔

مختلف یورپی ملکوں کی دینی شخصیات نے اپنے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ مرحوم جیّد عالم دین اور قضاوت میں ید طولی رکھتے تھے، نیز مرحوم کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے، اسے پر کرنا محال ہے۔

امامیہ کونسل یورپ، کونسل برائے علمائے امامیہ شنگن اور اتحادیہ شیعیان سویڈن کیطرف سے  بیانات میں کہاگیا ہے کہ ہم رنج کے اس موقع پر مرحوم عالم دین کے خانوادہ محترم، بالخصوص ان کے برادر بزرگوار آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی (لاہور) اور چھوٹے بھائی حجۃ الاسلام مولانا سید مرید حسین نقوی (آف ڈنمارک) و دیگر عزیزان مولانا سید حسین نقوی، مولانا سید جعفر نقوی اور مولانا ارتضی شیرازی کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں اور اللہ سبحانہ وتعالی سے دعاگو ہیں کہ وہ مرحوم کو اعلی علیین میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، امین

انفرادی طور پر جن دینی شخصیت نے اپنے تعزیتی پیغامات جاری کئے ہیں، ان میں انجمن حسینی ناروے کے دینی امور کے ڈائریکٹر حجتہ السلام و المسلمین ڈاکٹر سید زوار حسین شاہ اور سویڈن سے علامہ ذاکر حسین قابل ذکر ہیں۔

بیانات میں کہاگیا ہے کہ علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کی وفات ایک عظیم صدمہ ہے، مرحوم ایک جید عالم دین اور ہمدرد اور مہربان انسان تھے۔ انہوں نے  مرحوم کے خاندان بالخصوص آیت اللہ سید حافظ ریاض حسین نجفی اور حجةالاسلام والمسلمین مولانا سید مرید حسین نقوی و دیگر متعلقین و عزیز و اقارب کی خدمت  میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔

Recommended For You

Leave a Comment