علامہ شمشاد رضوی کونسل آف علماء امامیہ شنگن کے صدر منتخب: علامہ ڈاکٹر زوار شاہ کی مبارکباد

(اوسلو (پ۔ر

انجمن حسینی ناروے کے مذہبی امور کے ڈائریکٹر علامہ ڈاکٹر سید زوار حسین شاہ نقوی نے توحید اسلامک سنٹر اوسلو ناروے کے امام جماعت علامہ سید ششمشاد حسین رضوی کو کونسل آف علماء امامیہ شنگن کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ علامہ سید شمشاد حسین رضوی جو ایک طویل عرصے سے ناروے میں دینی خدمات انجام دیے رہے، کو کونسل آف علماء امامیہ شنگن کے گذشتہ روز کے ایک اجلاس میں متفقہ طور پر کونسل کا صدر منتخب کرلیا گیا۔

کرونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے یہ اجلاس آن لائن منعقد ہوا جس میں شنگن ریجن میں رہنے والے علماء نے شرکت کی جن میں مولانا ضیغم عباس (اسپین)، مولانا سجاد حیدر قمی (اسپین)، وقار حیدر جعفری (فرانکفرٹ، جرمنی)، مولانا ارتضٰی  شیرازی (کارپی، اٹلی)، مولانا جعفر نقوی (اٹلی)، مولانا انیس شیرازی (فرانس)، مولانا  ذاکر حسین (سویڈن)، مولانا جعفر نجم لندن، برطانیہ) نماینده علماء کونسل برطانیہ، مولانا اعجار حسین آشنا(ناروے) و

مولانا مرید حسین نقوی (ڈنمارک) اور مولانا مشبر عباس (مالمو، سویڈنن) نے شرکت کی۔

مبارکبادی بیان میں علامہ ڈاکٹر سید زوار حسین شاہ نے کہاکہ ہم علامہ سید شمشاد حسین رضوی کی مزید کامیابیون اور انکی درازی عمر کے لیے دعا گو ہیں۔

Recommended For You

Leave a Comment