ناروے میں سید ہمایوں شاہ کی والدہ کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، علامہ زوارشاہ نے امامت کرائی

This slideshow requires JavaScript.

اوسلو (نیوز ڈیسک)

انجمن حسینی ناروے کے سابق صدر و سماجی شخصیت سید ہمایوں ارشد شاہ صاحب کی والدہ محترمہ جو پیر کے روز ناروے میں انتقال کرگئی تھیں، کی نمازجنازہ بدھ کے روز دارالحکومت اوسلو کے مضافاتی علاقے آسکر میں ادا کردی گئی۔

انجمن حسینی ناروے کے امام جمعہ علامہ ڈاکٹر سید زوار حسین شاہ نے نمازجنازہ کی امامت کرائی۔ انجمن حسینی ناروے کے موجودہ صدر راجہ جاویداقبال بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے اور مقررہ حفاظتی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے بہت کم تعداد میں لوگ نمازجنازہ میں شریک ہوئے۔

نمازجنازہ کی ادائیدگی کے بعد مرحومہ کی مغفرت کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئی اور آسکر کے قبرستان میں مرحومہ کے جسد خاکی کی تدفین کردی گئی۔

مرحومہ کی عمر نوے برس تھی اور وہ کافی عرصے سے ناروے میں مقیم تھیں۔ سید ہمایوں شاہ جو سید علی اکبر شاہ کے فرزند ہیں، کا بنیادی طور پر تعلق گجرات کے علاقہ مدینہ سیداں سے ہے۔ خاندانی ذرائع نے تمام مومنین سے آج شام نماز وحشت پڑھنے کی استدعا کی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے، امین

درایں اثناء، انجمن حسینی ناروے کے امام جمعہ علامہ سید زوار حسین شاہ، انجمن کے صدر راجہ جاوید اقبال، جنرل سیکرٹری ضیغم عباس اور نارویجن پاکستانی کمیونٹی کی دیگر اہم شخصیات نے سید ہمایوں شاہ سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 نماز جنازہ کے بعد علامہ ڈاکٹر سید زوار حسین شاہ اجتماعی دعا کررہے ہیں۔

مرحومہ کے فرزند سیدہمایوں شاہ بھی تابوت کے پاس بائیں طرف موجود ہیں۔ 

Recommended For You

Leave a Comment