پاکستان یونین ناروے کے تعاون سے اوورسیزپاکستانیوں کو مفت قانونی مشاورت کے لیے گجرات میں دفترکا افتتاح، تقریب سے قمراقبال اور عظمت فاروق ایڈوکیٹ کا خطاب

This slideshow requires JavaScript.

گجرات (پ۔ر)

پاکستان یونین ناروے کے تعاون سے گجرات میں اوورسیزپاکستانیوں کو مفت قانونی مشاورت دینے و نیز مناسب قانونی معاونت کے لیے گجرات کے ڈسٹرکٹ کورٹس کی حدود میں ساہی لا ایسوسی ایٹس کے زیراہتمام دفتر قائم کردیا گیا ہے۔ دفترکے باقاعدہ افتتاح کے لیے گذشتہ روز پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے بطور مہمان خصوصی دفتر کے آغاز کے لیے فیتا کاٹا۔

تقریب میں قانونی ماہرین، سماجی شخصیات اور شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے نامور افراد نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب سے پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال اور ساہی لاایسوسی ایٹس کے سربراہ چوہدری محمد عظمت فاروق ایڈوکیٹ نے خطاب کیا۔

اس موقع پر جو دیگر شخصیات موجود تھیں، ان میں چوہدری محمد کاشف فاروق ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، چوہدری اوورنگ زیب مرل، چوہدری جاوید مکیانہ، ندیم شہزاد کوکب، چوہدری شمشاد ملہی، چوہدری اسلم، طلعت سہیل، فیاض احمد چوہدری، عبدل زاہد بٹ، واجد مرل، ذیشان بٹ، ملک یاسر محمود، ذیشان بھٹی، فاروق نذیر، مشتاق وڑائچ، چوہری حبیب اللہ، عمران سلیمی، راشد محمود بٹ ایڈوکیٹس اور ناروے سے حاجی محمد اصغر، میرناصر، شہزاد وڑائچ اور سپین سے یاسر احسان قابل ذکر ہیں۔

دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے ساہی لاایسوسی ایٹس کے روح رواں چوہدری محمد عظمت فاروق ایڈوکیٹ اور چوہدری کاشف فاروق ایڈوکیٹ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اوورسیزپاکستانیوں کے لیے مفت قانونی مشاورت کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں اس مخلصانہ کاوش کے لیے اپنی طرف سے اور پاکستان یونین ناروے کی پوری انتظامیہ کی طرف سے، نارویجن پاکستانی کمیونٹی اور تمام اوورسیزپاکستانیوں کی طرف سے عظمت فاروق ایڈوکیٹ، کاشف فاروق ایڈوکیٹ اور ان کے ساتھیوں کا شکرگزار ہوں۔

قمراقبال نے کہاکہ انہیں امید ہے کہ وکلاء ذاتی دلچسپی لے کر اوورسیزپاکستانیوں کو پاکستان کی عدالتوں سے انصاف دلوائیں گے۔ جس طرح وکلاء اپنے حقوق کے لیے شجاعانہ طور پر آواز اٹھاتے ہیں، اسی طرح وہ اوورسیزپاکستانیوں کے حقوق کو بھی اجاگر کریں گے۔

چیئرمین پاکستان یونین ناروے نے صحافی برادری کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل کو ہمیشہ میڈیا کے ذریعے اٹھایا ہے۔ خاص طور پر انھوں نے گجرات کے صحافیوں بشمول وسیم اشرف بٹ، محمود اختر، نثارمغل اور عارف علی عارف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انھوں نے جذبہ، شانہ بشانہ، ڈاک و دیگراخبارات کے صحافیوں کی کوششوں کو بھی سراہا۔

چوہدری عظمت فاروق ایڈوکیٹ نے بھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور وضاحت کی کہ وہ نارویجن پاکستانیوں و دیگر اوورسیز پاکستانیوں اور پاکستان کے کمزور طبقات کو مفت قانونی خدمات فراہم کریں گے اور اس طرح کے کیسوں کی پیروی کے دوران بھی ان سے مناسب فیس لیں گے۔

ساہی لاایسوسی ایٹس کے نئے دفتر کا پتہ یہ ہے جہاں اوورسیزپاکستانیوں کو مفت قانونی مشاورت دی جائے گی:

۹ جناح بلاک، ڈسٹرکٹ کورٹس گجرات

email: sahilawassociates@gmail.com

Recommended For You

Leave a Comment