بیرون ممالک مسئلہ کشمیر پر سفارتی مشنز کو تیز تر کرنے کی ضرورت ہے، حسین شہید سرورایڈوکیٹ کی ریسرچ سکالر سبطین شاہ سے گفتگو

This slideshow requires JavaScript.

اسلام آباد (پ۔ر)
لوٹن، برطانیہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور حلقہ ارباب ذوق لوٹن کے سیکرٹری سید حسین شہید سرور ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ بیرون ممالک مسئلہ کشمیر کو مزید اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر پچھلے سال اگست سے ابتک بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کو دنیا کے سامنے لایاجائے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز پاکستانی ریسرچ سکالر اور سینئر صحافی سید سبطین شاہ سے کشمیرہاؤس اسلام آباد میں ایک ملاقات میں کہی۔

سید حسین شہید سرور جن کا بنیادی تعلق کوٹلی آزاد کشمیر سے ہے، طویل عرصے سے برطانیہ کے شہر لوٹن میں مقیم ہیں اور وہ  سیاسی و سماجی حوالے سے  بہت متحرک رہتے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ پاکستان کے سفارتی مشنز مسئلہ کشمیر کو درست طور پر اجاگر نہیں کرسکے۔ خصوصاً گذشتہ سال اگست میں جب بھارت نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی اور مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا کر مقبوضہ کشمیر کا رابطہ رہتی دنیا سے منقطع کردیا تو یہ پاکستان کے پاس بہت اہم موقع تھا کہ وہ اپنے سفارتی مشننز کے ذریعے پوری دنیا میں واویلہ کھڑا کردیتا۔ بھارت دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہ رہتا۔ اب بھی وقت ہے کہ بھارت کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔ بھارت میں اقلیتیں بھی محفوظ نہیں۔ بھارتی مسلمانوں کو جس بے دردی سے نشانہ بنایا جارہا ہے، عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

پاکستانی ریسرچ سکالر سید سبطین شاہ جو طویل عرصے سے صحافت کے ییشے سے منسلک ہیں اور بین الاقوامی تعلقات کے شعبے میں انتہائی پسندی کے اثرات کے عنوان سے ڈوکٹوریل تحقیقی مقالہ مکمل کرچکے ہیں، نے حسین شہید سرور کی باتوں کی تائید کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نام و نہاد جمہوریت کا علمبردار ہے۔ کشمیری سات دہائیوں سے مظالم کا سامنا کررہے ہیں اور اب تو بھارت میں بسنے والی اقلیتیں خصوصاً مسلمان بھی محفوظ نہیں۔ انھوں نے کہاکہ بھارت کی موجودہ مودی حکومت نے اپنے متعصبانہ اقدامات کے ذریعے انتہاپسندی کو بہت فروغ دیا ہے اور یہ رویہ پورے خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔

ملاقات میں سید حسین شہید سرور ایڈوکیٹ نے سید سبطین شاہ کو انکی گرانقدر سماجی خدمات پر اپنی تنظیم حلقہ  ارباب ذوق لوٹن (یوکے) کی طرف سے خصوصی شیلڈ پیش کی۔ یہ شیلڈ تنظیم کے چیئرمین لارڈ قربان حسین اور سیکرٹری تنظیم سید حسین سرور کی طرف سے سید سبطین شاہ کی حوصلہ افزائی اور ستائش کے لیے دی گئی ہے۔
سید حسین سرور نے لارڈ قربان کی طرف سے اور اپنی طرف سے سید سبطین شاہ کے لئے نیک تمناؤوں کا اظہار کیا اور ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی۔ انجینر سید مجتبی حیدر شاہ اورشاہد حسین سید بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Recommended For You

Leave a Comment