چوہدری قمراقبال کی خطہ پٹھوہار کے نامور ادیب و شاعر سید آل عمران سے ملاقات، ناروے میں پاکستانی ثقافت اور دیگر امور موضوع گفتگو رہے

This slideshow requires JavaScript.

اوسلو (پ۔ر)

پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے گذشتہ روز خطہ پٹھوہار کے نامور شاعر، ادیب اور اینکرپرسن سید آل عمران سے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

اس موقع پر پاکستانی ریسرچ سکالر اور سیئنرصحافی سید سبطین شاہ اور پاکستان یونین ناروے کے سینئر عہدیدار میر ناصر بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران پاکستان کی ثقافت اور نارویجن پاکستانیوں کی ملی اقدار و رسم رواج پر گفتگو ہوئی۔ سید آل عمران نے ناروے میں پاکستانی ثقافت کے فروغ، ناروے۔پاکستان تعلقات اور نارویجن پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے پاکستان یونین ناروے کے کردار کو سراہا۔

ناروے میں پاکستانی ثقافت کے بارے میں آل عمران نے کہاکہ انہیں بہت خوشی ہے کہ ناروے میں رہنے والے پاکستانیوں نے اپنے رسم و رواج کو قائم رکھا ہوا ہے اور وہ اپنی تہذیب و ثقافت کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ سمجھتے ہیں۔۔

پاکستانی تہذیب و ثقافت کے بارے میں انھوں نے کہاکہ ہماری تہذیب بہت ہی شاندار اور غنی ہے۔ ہماری تہذیب و ثقافت ہماری زندگی کے بنیادی اقدار و اصول وضع کرتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ معاشرے اور ایک قوم کی اپنی خصوصیات اور عادات و اطوار، اس کا طرز فکر، اس کا دینی نظریہ، اس کے اہداف و مقاصد، یہی چیزیں ایک قوم و ملک کی تہذیب کی بنیاد ہوتی ہیں۔

چوہدری قمراقبال نے سید آل عمران کی ادبی و صحافتی خدمات کو سراہا اور کہاکہ وہ ان سے مل کر بہت خوش ہوئے ہیں۔ پاکستان یونین ناروے کی کوشش رہی ہے کہ ناروے میں پاکستان کی ثقافت کو فروغ دیا جائے اور پاکستانی اقدار و رسم و رواج کو قائم رکھا جائے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ریسرچ سکالر سید سبطین شاہ نے کہاکہ تہذیب وثقافت قوموں کے تشخص کا اصلی سرچشمہ ہے۔ قوم کی ثقافت اسے ترقی یافتہ، با وقار، قوی و توانا اور عالمی سطح پر محترم و با شرف بنا دیتی ہے۔ پاکستانی جب ناروے گئے تو وہ اپنی ثقاقتی و تہذیبی اقدار بھی ساتھ لے کر گئے۔ اسی وجہ سے ان کی مادری زبان، ان کا رسم و رواج ان کے گھروں میں ابھی تک قائم ہے۔ غمی و خوشی کے موقع پر وہ ایک دوسرے کے ساتھ ہوتے ہیں۔ وہاں قومی اور دینی تہوار بھی بڑے جوش و خروش سے منائے جاتے ہیں۔

میرناصر نے بھی اس بات کی تائید کرتے ہوئے کہاکہ ناروے میں ہمارے گھروں اور کمیونٹی میں ہماری ثقافتی اقدار ابھی تک قائم ہیں۔

اس موقع پر سید آل عمران نے چوہدری قمراقبال، سید سبطین شاہ اور میرناصر کو ناروے کے بارے میں اپنی تصنیف کے نسخے یش کی۔

Recommended For You

Leave a Comment