چین، سعودیہ، امارات نے مشکل میں ساتھ دیا: عمران خان

وزیرِ اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، ضرورت پر دوست کا کردار ادا کیا۔

نمل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ مشکل معاشی صورتِ حال میں سعودی عرب اور چین نے بھی معیشت کی بہتری کے لیے پاکستان کی مدد کی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نمل یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے والے والدین کی خوشی میں شریک ہوں، یہاں تقریباً 35 پی ایچ ڈیز کا تناسب ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی پہلی فلاحی ریاست مدینہ میں قائم کی گئی، چین نے بہترین حکمتِ عملی سے اپنے لوگوں کو غربت سے نکالا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ساری زندگی اپنے دل کی بات سنی ہے، مشکل وقت انسان کو سکھانے کے لیے آتا ہے، جوانسان برے وقت سے ڈرجاتا ہے وہ کبھی اوپر نہیں جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ دوڑ میں جنون ٹیلنٹ کو پیچھے چھوڑ دیتا ہے، ایک دفعہ میں نے کہا کہ سکون تو قبر میں ہے، جس پر لوگوں نے بڑی باتیں کی۔

عمران خان نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے رہنما نے کہا کہ قبر تک جانے تک جدوجہد کرو، جس کے خواب بڑے ہوں گے، وہ آگے جائیں گے، آسان زندگی کا راستہ تباہی کا راستہ ہے۔

Recommended For You

Leave a Comment