نارویجن پاکستانی ملک پرویزکا  بدرمرجان میں آئی کیمپ، چوہدری قمراقبال سمیت متعدد شخصیات نے کیمپ کا دورہ کیا

This slideshow requires JavaScript.

اوسلو (خصوصی رپورٹ):۔

نارویجن پاکستانی سماجی شخصیت ملک پرویز اعوان مہر آف بدرمرجان نے گذشتہ روز اپنے والدین کے ایصال ثواب کیلئے  آبائی قصبے بدرمرجان تحصیل کھاریاں میں آنکھوں کے امراض کے مفت علاج کیلئے ایک روزہ سالانہ کیمپ کا اہتمام کیا۔

کیمپ کا انتظام بدرمرجان کے نمبردار اور ملک پرویز اعوان کے فرزند ملک تصدیق محمد اعوان اور کھاریاں ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین میاں محمد صفدر نے آنکھوں کے ماہر سرجن ڈاکٹر محمد شفیق لودھی اور آپٹومٹرسٹ ڈاکٹر فاروق احمد چوہدری کے تعاون سے کیا۔

ملک پرویز ہرسال اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لیے اپنے آبائی قصبے بدرمرجان میں مفت آئی کیمپ لگواتے ہیں اور اس بار یہ چوتھا سالانہ آئی کیمپ تھا۔

اس دوران متعدد نامور شخصیات بالخصوص چیئرمین پاکستان یونین ناروے  چوہدری قمراقبال، میاں خان دھکڑ، ملک بوستان خان اور ملک امجد انور آف ناروے، ملک لیاقت علی آف فرانس، ملک غضنفر علی آف امریکہ اور مقامی سماجی شخصیات ملک فضل حسین، ملک اورنگزیب، ملک محمد اقبال (چیئرمین) اور ملک محمد جاوید ٹھیکیدار نے آئی کیمپ کا دورہ کیا۔ چوہدری قمراقبال کی کیمپ آمد پر ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے میاں محمد صفدر اور ملک تصدق نے انہیں پھول پیش کئے۔

کیمپ کے دوران بدرمرجان اور گردونواح علاقے کے تین سو کے قریب لوگوں نے اپنی آنکھوں کا معائنہ کروایا اور پچیس کے قریب آنکھوں کے آپریشن ہوئے۔ مریضوں کو ادوایات اور عینکیں مفت دی گئیں اوراس دوران ہلکی پھلکی تواضع کا بھی انتطام کیا گیا تھا۔

چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمراقبال نے ملک پرویز مہر جو پاکستان یونین ناروے کے سیکرٹری اطلاعات بھی ہیں، کے اس کام کو سراہا اور کہاکہ انسانی خدمت کا کوئی متبادل نہیں۔ اس کا صلہ کوئی انسانی نہیں دے سکتا بلکہ اس عظیم کام کا اجر اللہ تعالیٰ سے ضرور ملتا ہے۔

اس موقع پر میاں صفدر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری قمراقبال اور دیگر مہمانوں کو شکریہ ادا کیا اور ڈاکٹر شفیق لودھی اور کیمپ کے نگران ملک تصدق کی خدمات کو سراہا۔ انھوں نے ملک پرویز کی طرف سے شروع کے گئے اس آئی کیمپ کے بارے میں کہاکہ نیک اولاد اپنے والدین کی زندگی میں بھی ان کا سہارا بنتے ہیں اور ان کے انتقال کے بعد بھی ان کے لیے اجر اور ثواب کا سامان بنتے ہیں۔

کیمپ کے اختتام پر خاص طور پر ملک پرویز مہر کے والد محترم شہید صوبیدار ملک شیرعالم کے درجات کی بلندی کے لیے اور شہید کی زوجہ (ملک پرویز کی والدہ) کی صحت و سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

Recommended For You

Leave a Comment