اوسلو: سانحہ ساہیوال کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائے، شیخ عظیم اللہ

 

اوسلو (پ۔ر)۔

ناروے میں مقیم پاکستانی نژاد سماجی اور کاروباری شخصیت شیخ عظیم اللہ نے کہاہے کہ پاکستان میں سانحہ ساہیوال کے بارے میں غیرجانبارانہ تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ اصل حقائق سے پردہ اٹھ سکے۔

انھوں نے مزید کہاکہ جب تک درست تحقیقات کے نتائج سامنے نہیں آجاتے، اس وقت تک کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکتی۔

اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ پاکستان میں عدل و انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے قانون کی عملداری ضروری ہے۔ جب تک پاکستان کا عدالتی نظام درست نہیں ہوتا، ملک کے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔

حکومت کو سب سے پہلے عدالتی نظام مضبوط بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر عدالت نظام بہتر ہوگا تو بہت سے مسائل خود بخود ہی حل ہوجائیں گے۔

شیخ عظیم اللہ نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر غور کرے اور ان مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرے۔

اوورسیز پاکستان زرمبادلہ کی صورت میں خطیر رقم ہرسال پاکستان روانہ کرتے ہیں اور پاکستان کی معشیت کو بہتر بنانے میں ان کا کردار بہت اہم ہے۔

Recommended For You

Leave a Comment