انجمن حسینی ناروے اور ہدایت ٹی وی کے اشتراک سے اوسلو میں جش عید میلاالنبی(ص) کا اہتمام  کیا گیا

اوسلو (خسوصی رپورٹ)۔

This slideshow requires JavaScript.

عیدمیلادالنبی (ص) اور ولادت با سعادت امام جعفرصادق (ع) کے بابرکت دن کی مناسبت سے انجمن حسینی ناروے اور ہدایت ٹی وی  کے اشتراک سے دارالحکومت اوسلو میں ایک شاندار محفل کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب سعید کے دوران جو انجمن حسینی ناروے کے مرکز میں منعقد ہوئی،

متعدد علماء اور عاشقان اہل بیت نے بڑی تعداد  میں شرکت کی۔ نقابت کے فرائض انجمن حسینی ناروے کے جنرل سیکرٹری ضیغم عباس نے انجام دیئے۔

علمائے کرام جنہوں نے اس روحانی محفل سے خطاب کیا، ان میں ہدایت ٹی وی کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر غلام حسین عدیل، انجمن حسینی ناروے کے خطیب علامہ ڈاکٹر سید زوار حسین نقوی اور پرنسپل مدینہ العلم ایجوکیشن سنٹر ڈنمارک علامہ سید مرید حسین نقوی قابل ذکر ہیں۔

ہدایت ٹی وی کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر غلام حسین عدیل نے اپنے خطاب میں کہاکہ سیرت نبی اکرم (ص) سب کے لیے بہترین نمونہ ہے۔ مسلمان آقائے دوعالم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر اپنے مسائل اور مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں۔

انھوں نے ہدایت ٹی وی کے بارے میں کہاکہ ہدایت ٹی وی اسلامی تعلیم و تربیت کے فروغ کا ایک اہم ذریعہ ہے اور ہماری کوشش ہے کہ یہ ٹی وی لوگوں کی رشد و ہدایت کا ذریعہ بنے۔

انجمن حسینی ناروے کے خطیب علامہ ڈاکٹر سید زوار حسین نقوی نے بھی اپنے خطاب میں فضائل محمد و آل محمد پر روشنی ڈالی اور کہاکہ نبی اکرم (ص) کی تعلیمات ہماری لئے مشعل راہ ہیں۔ خاص طور پرآپ رحمت العالمین ہیں اور آپ کی اس عظیم صفت کو دیکھتے ہوئے، ہمیں کم از کم دیگر انسانوں کے ساتھ رحم دلی سے پیش آنا چاہیے۔

انھوں نے ہدایت ٹی وی کے بارے میں کہاکہ یہ چینل آج کے دور میں تعلیمات اسلامی کے ابلاغ کا ایک اہم ذریعہ ہے اور لوگوں کو چاہیے کہ اس ٹی وی چینل کے ساتھ اپنی وابستگی کو مضبوط بنائیں۔

پرنسپل مدینہ العلم ایجوکیشن سنٹر ڈنمارک علامہ سید مرید حسین نقوی نے بھی اپنے خطاب میں فضائل محمد و آل محمد بیان کئے اور خاص طور پر نبی رحمہ (ص) کی تعلمیات پر عمل در آمد کرنے پر زور دیا۔

انھوں نے ہدایت ٹی وی کی طرف سے دین اسلام کے لئے جاری خدمات کو سراہا اور کہاکہ ہماری دعا ہے کہ یہ ٹی وی چینل اسی طرح ترقی کرتا رہے۔

تقریب کے اختتام پر ہدایت ٹی وی کے حوالے سے جن اہم شخصیات نے اپنے تاثرات بیان کئے ان میں علامہ ڈاکٹر سید زوار حسین نقوی، انجمن حسینی کے سینئر رکن سید مزورحسین بخاری، انجمن حسینی ناروے کے صدر راجہ جاوید اقبال، انجمن کے جنرل سیکرٹری ضیغم عباس اور انجمن رکن ملک حسنات عباس قابل ذکر ہیں۔

اس دوران ہدایت ٹی وی کے لیے فنڈ ریزنگ بھی کی گئی اور نئی ممبرسازی کا اعلان کیا گیا۔

ہدایت ٹی وی کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر غلام حسین عدیل نے اپنے تاثرات میں ناروے سے ہدایت ٹی وی کے لیے مالی اعانت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پرپاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال، سیکرٹری اطلاعات ملک پرویز مہر، کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری جاوید اقبال آف دھنی، سیاسی۔سماجی شخصیت چوہدری اعجاز ساروکی، کاروباری شخصیت اور پاک۔ناروے چمبرآف کامرس کے صدر سید حسنین اشعر عاشی بھی موجود تھے۔

Recommended For You

Leave a Comment