معیشت سنبھلتے وقت لگے گا،چیلنجز وزیرخزانہ کے قد سے بڑے،حسن نثار

کراچی(جنگ نیوز)سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ معیشت کو درپیش چیلنج وزیرخزانہ اسد عمر کے قد سے کہیں زیادہ بڑا ہے، پاکستانی معیشت اس بطخ کی مانند ہے جس کے پر نوچ لیے گئے ہیں، پاکستانی معیشت کو دوبارہ سنبھلتے ہوئے وقت لگے گا اس میں کوئی جادوگری نہیں ہوسکتی،نیب انڈے تو دے رہی ہے لیکن اس میں سے چوزے نہیں نکل رہے ہیں، عثمان بزدار صرف اسکول ویگنوں میں سی این جی سلنڈرز کی پابندی پرعملدرآمد یقینی بنادے تو اس شخص کو مان لوں گا۔وہ جیو نیوز کے پروگرام ”میرے مطابق“ میں میزبان حسن نثار سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں ملکی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ انحطاط اور زوال کا جو عالم ہے اسے دیکھ کر خوف آتا ہے، ٹاسک فورسز بنانے سے کچھ نہیں ہوگا معاملہ اس سے آگے کا ہے، تعلیم، صحت اور خوراک کے شعبوں کا انتہائی خراب ہے، اچھے اسکولوں میں بھی 70فیصد اساتذہ طلباء کو نہیں پڑھارہے بلکہ انہیں گھیر کر اپنی پرائیویٹ اکیڈمیوں کی طرف لے جاتے ہیں، ہندوستان اور پاکستان میں

دوائیوں کی قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق ہے، ایک شخص جو نیب کو مطلوب تھا اس نے خود کو مردہ ظاہر کیا تھا وہ اب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کا سربراہ بننے کے چکر میں ہے۔

Recommended For You

Leave a Comment