نارویجین پریمیئر کرکٹ لیگ 2018 ، سنسن کرکٹ کلب نے جیت لی

This slideshow requires JavaScript.

  (تحریر: محمد طارق )

نارویجین پریمیئر لیگ کرکٹ کے 17 راونڈ میں سنسن کرکٹ کلب نے سٹار کرکٹ کلب کو 86 رنز سے شکست دے کر نارویجین پریمیئر کرکٹ لیگ کا چمپیئن شپ حاصل کرلی۔

حالانکہ پریمیئر کرکٹ لیگ کا ابھی آخری راونڈ باقی ہے ، جو کہ 30 ستمبر 2018 کھیلا جائے گا – سنسن کرکٹ کلب 58 پوائنٹس کے ساتھ نارویجین پریمیئر کرکٹ لیگ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر ہے ، لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری ، تیسری پوزیشن کے لیے اوسلو کرکٹ کلب اور سٹار کرکٹ کلب کے درمیان مقابلہ جاری ، دونوں ٹیمیں لیگ پوائنٹس ٹیبل پر 47 پوائنٹس کے ساتھ موجود، اوسلو کرکٹ کلب اور سٹار کرکٹ کلب پریمیئر لیگ کے آخری راونڈ میں اپنے اپنے میچ جیتنے کے باوجود سنسن کرکٹ کلب کے حاصل کردہ 58 پوائنٹس تک نہیں پہنچ سکتے – اس لیے سنسن کرکٹ کلب اس سال اپنی بہترین پرفارمنس کی وجہ سے لیگ راونڈ مکمل ہونے سے پہلے ہی نارویجین پریمیئر کرکٹ لیگ کی فاتح بن گئی – 23 ستمبر 2018 کو نارویجین پریمیئر کرکٹ لیگ کے 17 راونڈ میں لیگ کی پہلی ، دوسری پوزیشن پر موجود 2 ٹیموں سنسن کرکٹ اور سٹار کرکٹ کلب کے درمیان لیگ کا اہم میچ ہوا، اس میچ میں سنسن کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 9 کھلاڑیوں آوٹ ہونے پر 275 رنز بنائے ، سنسن کرکٹ کلب کی بیٹنگ اننگز کی خاص بات اننگز کے آخری اوورز میں ندیم قریشی کی انتہائی جارحانہ بیٹنگ تھی ، ندیم قریشی نے 31 گیندیں کھیل کر ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 71 رنز بنائے، ندیم کی اننگز میں 6 فلک شگاف چھکے، 4 چوکوں شامل تھے ، ندیم قریشی کے 71 رنز کے ساتھ ، سنسن کرکٹ کلب کے با اعتماد بٹسیمین خضر احمد کے 54 رنز ، کپتان وقاص احمد کے 44 رنز ، مبشر بھٹی اور مصور احمد کے 24 ، 24 رنز نے سنسن کلب کو بڑا سکور بنانے میں اہم کردار ادا کیا- سٹار کرکٹ کلب کے بلے بازوں نے بھی اپنی بیٹنگ اننگز کی ابتداء جارحانہ انداز میں کی ، صرف 8 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے آوٹ پر اپنے اسکور 70 تک لے گئے ، لیکن اس کے بعد سٹار کرکٹ کلب کے کھلاڑی تیز کھیلنے ، اور اننگز اوسط کو قابو رکھنے کے چکر میں وقفے وقفے سے آوٹ ہوتے رہے ، جس کی وجہ سے سٹار کرکٹ کلب 33 اورز میں 190 رنز بنا کر آل آوٹ ہوگئ ، سٹار کرکٹ کلب کی اننگز میں سب سے زیادہ رنز عدیل نے بنائے، عدیل 94 رنز کی اچھی اننگز کھیلی ، لیکن وہ سٹار کرکٹ کلب کو شکست سے نہ بچا سکے – اس طرح سنسن کرکٹ کلب نے یہ میچ بڑے مارجن سے جیت کر ناروے کرکٹ کا سب سے بڑا اعزاز حاصل کر کے 65 ٹیموں میں پہلے نمبر پر آگئی –

سنسن کرکٹ کلب کی طرف سے وقاص احمد نے 4 کھلاڑیوں، مبشر بھٹی، منصور نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا – مین آف دی میچ ایوارڈ سنسن کرکٹ کلب کے ندیم قریشی نے حاصل کیا- قارئین ہم آپکو بتاتے چلیں ، سنسن کرکٹ کلب کا شمار ناروے کرکٹ تاریخ کے پرانے کلبوں میں ہوتا ہے ، سنسن کرکٹ کلب کی بنیاد 30 مارچ 1986 کو اوسلو میں رکھی گئی ، سنسن کرکٹ کلب ہی نے سب سے پہلی آرگنائزر نارویجین کرکٹ لیگ 1992 میں جیتی تھی ، پچھلے چند سالوں سے سنسن کرکٹ کلب کی 2 ٹیمیں نارویجین کرکٹ لیگز میں مختلف سطح پرحصہ لے رہی ہیں، سنسن کرکٹ کلب 1988 سے لے کر ابتک دنیا کے مختلف ممالک میں میچز، ٹورنامنٹس کھیل چکی ہے ، ان ممالک میں اسپین، سویڈن، ڈنمارک، قبرص، انگلینڈ، دبئی، تھائی لینڈ ، ہانگ کانگ، مالٹا اور مراکش شامل ہیں –

سنسن کرکٹ کلب کے چند کھلاڑی ہمشیہ نارویجین قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہتے ہیں ، جیسے اب وقاص احمد ، اور ماضی میں شہزاد احمد، ندیم قریشی، مبشر بھٹی ، عابد حسین اور منور احمد تھے- ناروے میں کرکٹ 1970 میں پاکستانی نژاد تارکین وطن نے شروع کی ، اس وقت ناروے کرکٹ نارویجین کرکٹ فیڈریشن کے تحت ناروے کے مختلف علاقوں ، مختلف لیگ ڈویزنوں میں کھیلی جا رہی ہے ، سب سے بڑی ڈویژن نارویجین پریمیئر کرکٹ لیگ ہے ، اس کے بعد پہلی، دوسری، تیسری اور چوتھی ڈویژن ہیں ، ساتھ ہی خواتین کی ایک ڈویثزن ہے جس میں 6 ٹیمیں ہیں ، ناروے کرکٹ میں ٹوٹل 5000 سے زائد کھلاڑی رجسٹرڈ ہیں ، اور 65 ٹیمیں ہیں – ناروے کرکٹ سرکٹ کی بڑی ٹیمیں سنسن کرکٹ کلب، سنٹرم کرکٹ کلب، سٹار کرکٹ کلب، اوسلو کرکٹ کلب ، کرستانیا کرکٹ کلب ہیں۔

Recommended For You

Leave a Comment