پاکستان یونین ناروے کے سالانہ پروگرام کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

This slideshow requires JavaScript.

اوسلو (پ۔ر)

پاکستان یونین ناروے کے سالانہ پروگرام کے انعقاد کے لیے قائم انتظامی کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز یونین کے چیئرمین چوہدری قمراقبال کی صدارت میں منعقد ہوا۔

واضح رہے کہ پاکستان یونین ناروے کا جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے سالانہ پروگرام پچیس اگست بروز ہفتہ اوسلو کے مضافات میں لورنسکگ کے مقام پر شام پانچ بجے منعقد ہوگا۔

پروگرام کے انتظامات کے لیے انتظامی کمیٹی کا اجلاس یونین کے مرکزی دفتر واقع اوسلو میں منعقد ہوا جس میں میاں خان دھکڑ، ملک محمد پرویز،چوہدری اصغر دھکڑ، شیخ فواد انور، نصراللہ قریشی،  میاں بشیرحسین، ندیم رشید، عبدالرحمان سیکریالی، شہزاد غفور، چوہدری ساجد، فیصل ملازم حسین دھکڑ، شاہد فاروق دھکڑ، غلام سرور، محمد اورنگزیب، میرناصر، شاہ رخ سہیل، عاطف  ارشد، وقار انصر اورعمران خان شریک ہوئے۔  سینئر صحافی اور تجزیہ کار سید سبطین شاہ ذرائع ابلاغ کے حوالے سے مشاورت کے لیے خصوصی دعوت پر اجلاس میں شریک ہوئے۔ 

پاکستان یونین ناروے کے پروگرام میں ناروے کے علاوہ پاکستان اور دیگر ممالک سے بڑی تعداد میں شخصیات شریک ہوںگی۔ پروگرام میں شرکت کے لیے ممتاز پاکستانی ثقافتی شخصیت محمد عباس فلکی کی قیادت میں ثقافتی وفد بھی بہت جلد ناروے میں پہنچ رہاہے۔ 

اس موقع پر نامور قانوندان برسٹر صبغت اللہ قادری اور مانچسٹر کی ہائی شیرف ڈاکٹر روبینہ شاہ مہمان خصوصی ہوں گی اور تین ممتاز خواتین ڈاکٹر روبینہ شاہ، چیف ایڈیٹر دھنک لندن سیدہ کوثر شرقپوری اور چیف ایڈیٹر اوورسیز کمیونٹی پوسٹ رقیہ کوثر کو ان کے اپنے اپنے شعبے میں نمایاں خدمات پر خصوصی ایوارڈ دیئے جائیں گے۔

Recommended For You

Leave a Comment