ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے سلسلہ میں پاکستان پریس کلب پرتگال کے زیر اہتمام ایک الیکشن بیٹھک کا اہتمام

Pak Portugal Association
(لزبن بیورو رپورٹ )
ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے سلسلہ میں پاکستان پریس کلب پرتگال کے زیر اہتمام ایک الیکشن بیٹھک کا اہتمام کیا گیا جس میں پرتگال میں مقیم پاکستانی سیاسی، کاروباری اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور پاکستان میں ہونے والے الیکشن کی لائیو ٹرانسمیشن کو مانیٹر کیا  تقریب کی صدارت پاکستان پریس کلب پرتگال کے جنرل سیکرٹری سرفراز فرانسس نے کی جبکہ مہمانوں میں پاک پرتگال ایسوسی ایشن کے چیرمین سید خالد عباس، پاکستان تحریک انصاف پرتگال کے صدر نصراللہ گوندل، پاکستان مسلم لیگ ن پرتگال کے سابق صدر اور پاکستان پرتگال اتحاد کمیونٹی کے صدر راجہ زاہد اقبال، کاروباری شخصیات راجہ حسنین ، طارق سعید ایڈووکیٹ ، شیح عمر، محمد علیم ، لے علاوہ پاکستان پریس کلب پرتگال کے صدر ضیاءسید کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی  شرکاء نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پر امن اور بر وقت الیکشن پر چیف جسٹس سپریم کورٹ، آرمی چیف، اور قانون نافز کرنے والے اداروں اور الیکشن کے لیے خدمات دینے والے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے جمہوریت کے تسلسل کو جاری رکھیں اور ہمیشہ کی طرح الیکشن نتائج پر انگلی اٹھا کر دھاندلی کے الزامات لگا کر جمہوریت کو نقصان نہ پہنچائیں ،  تقریب میں الیکشن کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں جانبحق ہونے والے افراد اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے بھی دعائیں کیں گئیں۔

Recommended For You

Leave a Comment