طویل کشیدگی کے باوجود 22 بھارتی فنکاروں کی پاکستان آمد

Pakistan International Film Festival 2018

طویل عرصے کی کشیدگی کےباوجود بھارتی اور پاکستانی فنکارپاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ایک چھت کے نیچے جمع ہوئے ہیں۔

پہلی مرتبہ پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بالی ووڈ سے آنے والے 22 فنکاروں نے سب کے دل جیت لیے۔

پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا تیسرہ روز پینل ڈسکشن پر مشتمل تھا جس کے پہلے پینل ڈسکشن میں معروف بالی ووڈ ڈائریکٹر وشال بھردواج، جامی، حریم فاروق اور دیگر پینلسٹ نے socially motivated content in south asian film پرزوردار بحث کی۔

دوسرے پینل ڈسکشن میں معروف بالی ووڈ پلے بیک سنگر ریکھا بھردواج، بالی ووڈ ڈائریکٹر وشال بھردواج، سنگرعلی ظفر، کمپوز ارشد محمود اور دیگر شامل رہے۔

31 مارچ سے شروع ہونے والا پہلا پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول یکم اپریل کو گالا نائٹ کےساتھ اختتام پذیر ہوجائے گا۔

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment